Jang News:
2025-06-09@10:31:04 GMT

ڈگری کالج سانگھڑ کے طلبہ کا گورنر ہاؤس کراچی کا دورہ

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

ڈگری کالج سانگھڑ کے طلبہ کا گورنر ہاؤس کراچی کا دورہ

فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر پیر سید صبغت اللّٰہ شاہ شہید گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سانگھڑ کے طلبہ نے گورنر ہاؤس کراچی کا دورہ کیا۔

طلبہ نے تاریخی عمارت سمیت مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا، بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے تاریخی کمرے بھی دیکھے۔

قائد اعظم کی زیراستعمال اشیاء سے متعلق طلبہ کو آگاہ کیا گیا۔

طلبہ نے ”امید کی گھنٹی“ بجا کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق طلبہ نے کہا کہ گورنر اینیشیٹیوز عوامی فلاح و بہبود کے ضمن میں انتہائی شاندار ہیں۔  

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

وزیر اعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ دورہ سعودی عرب؛ عمرہ کی ادائیگی، پاکستانی وفد کیلئے کعبہ کا دروازہ کھولا گیا

سٹی 42: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے  وفد کے ہمراہ ولیِ عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر دورہ سعودی عرب کیا،  گذشتہ شب عمرہ کی سعادت، خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا، نوافل کی ادائیگی، بنیان مرصوص کی فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا
 وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پاکستانی وفد سعودی ولیِ عہد اور وزیرِ اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عمرہ کی ادائیگی کی۔ پاکستانی وفد کے لیے خانہ کعبہ کے دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔وزیراعظم اور آرمی چیف نے وفد کے ہمراہ خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور بنیان مرصوص کی عظیم فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکرانہ ادا کیا۔ پاکستان کی معاشی میدان اور عوامی فلاح کیلئے اقدامات کے حوالے سے حالیہ کامیابیوں پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہوئے ملکی ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ بالخصوص ظلم و جبر کے شکار کشمیری و فلسطینی مسلمان بہن بھائیوں کیلئے خصوصی دعائیں کیں. 

کل کی سرکاری چھٹی منسوخ

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ سید محسن رضا نقوی اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، معاون  خصوصی   بدر شہباز وارئچ  بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ تھے.

ایک بار پھر زلزلہ

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار بڑھنے سے موسم میں تبدیلی متوقع
  • کراچی: موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت
  • وزیراعظم کاعمان کے سلطان کو فون، عید کی مبارکباد اور دورہ پاکستان کی دعوت دی
  • شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج تربت کی سرزمین پر علم، خود اعتمادی اور قومی خدمت کا نیا باب
  • کراچی میں سمندری ہواؤں کے باوجود موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا
  • کراچی میں سمندری ہواؤں کے باوجود   موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کرکے واپس پاکستان روانہ
  • تعلیمی اداروں میں امتحانات ختم کر دینا چاہییں؟
  • وزیر اعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ دورہ سعودی عرب؛ عمرہ کی ادائیگی، پاکستانی وفد کیلئے کعبہ کا دروازہ کھولا گیا