ایبٹ آباد: سیاحوں سے بھری گاڑی کھائی میں گرگئی، 3 جاں بحق، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
ایبٹ آباد ( نیوزڈیسک) سیاحوں کی ٹیوٹا ہائی ایس وین گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ سیاحتی مقام چھانگلہ گلی میں پیش آیا جہاں سیاحوں سے بھری ٹیوٹا ہائی ایس وین بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
احسن اقبال کا پی ٹی آئی کو اپنا سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
کراچی کے علاقے کلفٹن سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر گاڑی میں گیس بھرنے سے موت واقع ہوئی ہو۔
دوسری جانب لیاری چاکیواڑہ میں فلیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔