ٹرمپ کا چینی برآمدات پر مزید 10 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان، چین کا شدید ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی برآمدات پر 4 مارچ سے مزید 10 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ میکسیکو اور کینیڈین اشیاء پر 25 فیصد کے محصولات 4 مارچ سے لاگو ہوں گے، جبکہ امریکی صدر نے اسی تاریخ کو چینی درآمدات پر اضافی 10 فیصد عائد کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔
یہ بھی پڑھیےامریکا کی جانب سے چین پر 10 فیصد ٹیرف ڈیوٹی عائد کرنے سے پاکستان کو کیا فائدہ مل سکتا ہے؟
یاد رہے کہ میکسیکو، چین اور کینیڈا امریکا کے 3 بڑے تجارتی شراکت دار ہیں۔ تینوں ممالک پر بیک وقت محصولات عائد کیے جانے سے امریکی صارفین کے لیے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا، بالخصوص ایک ایسے وقت میں جب ملک میں افراط زر پہلے سے ہی بڑھ رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے چین سے آنے والی اشیا پر 10 فیصد کا نیا ٹیرف عائد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ امریکی صدر کی مسلسل بڑھتی ہوئی تجارتی لڑائیوں میں تازہ ترین اضافہ ہے۔
یہ بھی پڑھیےامریکی ٹیرف پالیسی کے خلاف کینیڈا، میکسیکو کا اتحاد، چین بھی کھل کر سامنے آگیا
دوسری طرف چینی وزیر تجارت نے امریکا کی طرف سے اضافی 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی برآمدات پر ٹرمپ کے حالیہ ٹیرف کی مخالفت کرتے ہیں۔ امید ہے کہ امریکا ایسی غلطی کرنے سے گریز کرے گا۔اور امریکا اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے راستے پر آئے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا چین چینی برآمدات ڈونلڈ ٹرمپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا چین چینی برا مدات ڈونلڈ ٹرمپ چینی برا مدات ڈونلڈ ٹرمپ مدات پر
پڑھیں:
ایران کا جوہری تنصیبات مزید طاقت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-01-23
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اپنی جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا، تاہم ملک ایٹمی ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ بات ایرانی صدر نے ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے دورے کے دوران کہی جہاں انہوں نے ملک کی جوہری صنعت کے سینئر حکام سے ملاقات کی۔ انہوں نے سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’عمارتوں اور فیکٹریوں کو تباہ کرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، ہم انہیں دوبارہ تعمیر کریں گے اور اس بار زیادہ طاقت کے ساتھ‘، ’ہمارا سارا جوہری پروگرام عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہے یہ بیماریوں کے علاج اور عوام کی صحت کے لیے ہے‘۔ خیال رہے کہ جون میں امریکا نے ایران کی ان جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے جنہیں امریکا کے مطابق ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کا حصہ سمجھا جاتا ہے تاہم ایران کا مؤقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر غیر فوجی مقاصد کے لیے ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر تہران نے جون میں امریکی حملوں سے تباہ شدہ جوہری تنصیبات کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کی تو وہ ایران کے جوہری مراکز پر نئے حملوں کا حکم دیں گے۔