دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار جہاز کو اڑانے والی ترکی کی پہلی خاتون
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
کبریٰ یلدرم دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے ایئربس A380 کی کپتان پائلٹ بننے والی ترکی کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔
کبریٰ جو A380 پر فرسٹ آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں، اب کپتان کی نشست سنبھال چکی ہیں۔
انہوں نے اپنے ایوی ایشن کیریئر کا آغاز ترکش ایئر لائنز کی ہوائی جہاز کی دیکھ بھال کرنے والی کمپنی ٹی ایچ آئی ٹیکنیک میں انٹرنشپ کے ساتھ کیا۔
اپنی ٹریننگ کے بعد انہوں نے ترکش ایئر لائنز کے ایئربس فلیٹ میں فرسٹ آفیسر کے طور پر شمولیت اختیار کی۔
دبئی میں ایک ایئر لائن میں اپنے کیریئر کو جاری رکھتے ہوئے، کبریٰ نے کپتان کے عہدے کو حاصل کرنے سے پہلے کئی سالوں تک ایک فرسٹ آفیسر کے طور پر A380 کو اڑایا۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کبریٰ نے اپنے فخر اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سفر جو میں نے تقریباً 12 سال قبل شروع کیا تھا، آج اس نے مجھے کپتان کی مسند پر پہنچا دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر قدم، ہر چیلنج اور ہر کامیابی نے مجھے نئے سرے سے تشکیل دیا ہے۔ یہ پیشہ صرف نوکری نہیں بلکہ میری زندگی کا حصہ ہے۔ میں ہر اس شخص کی تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا۔ میں اب باضابطہ طور پر ایئربس A380 کی کپتان ہوں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کیا آپ کو معلوم ہے پاکستان کی پہلی تربیت یافتہ خاتون گھڑی ساز کون ہیں؟
اسرا عارف پاکستان کی پہلی باضابطہ تربیت یافتہ خاتون واچ میکر ہیں جنہوں نے سوئزرلینڈ کے عالمی ادارے WOSTEP سے تربیت حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: مسجدِ نبویؐ کی ایک منفرد گھڑی، جس کے بارے میں کم ہی لوگ جانتے ہیں
دبئی میں پرورش پانے والی اور بزنس گریجویٹ اسرا نے اپنی زندگی کی سوئیوں کا رخ بدل کر گھڑی سازی جیسے نایاب ہنر میں قدم رکھا اور اب وہ چاہتی ہیں کہ پاکستان کے نوجوان اس شعبے میں آگے بڑھیں۔ جانیے یہ دلچسپ کہانی اس ویڈیو رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں