بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا قرض پر سود لینے سے انکار، حرام قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے فلم ساز رینو چوپڑا کی فلم ’اتفاق‘ میں لگائی گئی رقم پر سود لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ان کے لیے یہ رقم ’حرام‘ ہے۔
بھارت کے مرحوم فلم میکر روی چوپڑا کی اہلیہ اور پروڈیوسر رینو چوپڑا نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان نے ان کے بیٹے ابھے چوہدری کی ہدایت میں بننے والی فلم کی مالی معانت کی حالانکہ وہ اس وقت خود بھی مالی مشکلات کا شکار تھے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رینو چوپڑا نے کہا کہ شاہ رخ خان نے 2017 میں ان کی فلم کی حمایت کی، یہاں تک کہ انہوں نے اس فلم کا اسکرپٹ بھی نہیں پڑھا تھا۔ رینو چوپڑا نے بتایا کہ انہوں نے شاہ رخ خان سے کہا کہ ’میرے پاس پیسے نہیں ہیں‘ جس کے جواب میں بالی ووڈ کنگ نے کہا ’میں پیسے لگا دوں گا‘۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان اپنا گھر چھوڑ کر کرائے کے فلیٹ میں کیوں منتقل ہورہے ہیں؟
انہوں نے انکشاف کیا کہ فلم بننے کے بعد تمام سرمایہ کارسود کی شرح پر پیسے لیتے ہیں لیکن شاہ رخ نے سود لینے سے یہ کہہ کر انکار کیا کہ یہ میرے لیے حرام ہے اس لیے میں یہ رقم نہیں لوں گا۔
واضح رہے کہ فلم ’اتفاق‘ ابھے چوپڑا کی ڈائریکشن میں بننے والی ان کی ڈیبیو فلم تھی، فلم میں سدھارتھ ملہوترا، اکشے کھنہ اور سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ باکس آفس پر یہ فلم 51.
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان نے گوری خان کو برقع پہننے اور نماز پڑھنے کا کیوں کہا؟
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان جلد ہی اپنی آنے والی فلم ’کنگ‘ میں نظر آئیں گے۔ جس کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند نے کی ہے۔ اس فلم میں ان کی بیٹی سہانا خان اور ابھشیک بچن بھی اہم کرداروں میں ہوں گے۔
دبئی کے گلوبل ولیج میں ایک ایونٹ کے دوران شاہ رخ خان نے اس منصوبے کے بارے میں بتایا کہ وہ صرف یہاں شوٹنگ نہیں کر رہے بلکہ چند ماہ بعد ممبئی جا کر بھی شوٹنگ کریں گے۔ اداکار نے مزید کہا کہ ان کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند بہت سخت ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں کو فلم کے بارے میں مت بتانا۔ اس لیے ’میں کچھ نہیں بتا سکتا لیکن میں آپ کو یقین دلا سکتا ہوں کہ یہ فلم آپ کو تفریح فراہم کرے گی اور آپ کو مزہ آئے گا‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ سہانا خان سود شاہ رخ خان کنگذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ سہانا خان شاہ رخ خان شاہ رخ خان نے رینو چوپڑا بالی ووڈ انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
ایف آئی اے نے شبر زیدی کیخلاف مقدمہ واپس لینے کیلئے خط لکھ دیا
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے سابق چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی کے خلاف مقدمہ واپس لینے کے لیے خط لکھ دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے حکام سے مقدمہ قانون کے تحت سی کلاس کرنے استدعا کی ہے جب کہ ایف آئی اے کرائم سرکل نے مقدمہ منسوخ کرکے عدالت میں رپورٹ دینےکی اجازت مانگ لی ہے۔
خط میں مقدمہ منسوخ کرنے یا یا سی کلاس کرنےکی اجازت طلب کرتے ہوئے استدعا کی کہ مقدمے میں نامزد شبر زیدی، ایف بی آر حکام اور نجی بینک ملازمین کا نام نکالا جائے تاہم چالان کے کالم ٹو میں درج رکھے جائیں جب کہ مقدمہ سی کلاس کرنےکی رپورٹ عدالت میں دی جائے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے گزشتہ روز شبر زیدی پر 16 ارب روپے کی غیر مجاز ادائیگیوں کے الزام پر مقدمہ درج کیا تھا۔