نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
ڈی پی او نوشہرہ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، دھماکے میں جے یو آئی س کے سربراہ مولانا حامدالحق بھی زخمی ہوئے۔
جیو نیوز کے مطابق مولانا حامد الحق کے بیٹے ثانی حقانی نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے وقت سیکڑوں افراد مسجد میں موجود تھے اور دھماکے میں 4 سے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکا نماز جمعہ کے بعد ہوا، مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، ایک خاتون جاں بحق،9 افراد زخمی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: حقانیہ اکوڑہ خٹک

پڑھیں:

نوشکی میں آئل ٹینکرحادثے کا ایک اور زخمی چل بسا، ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی

نوشکی میں 28 اپریل کو آئل ٹینکر میں آگ لگنے کے واقعے کے زخمیوں میں ایک اور زخمی چل بسا، اس افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 34 ہوگئی۔

اس حادثے میں 80 افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے، کئی زخمی کوئٹہ اور کراچی کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے سے دھماکا، ڈرائیور جاں بحق، 40 افراد زخمی ہوگئے

پولیس حکام کے مطابق نوشکی ٹرک اڈے میں تیل سے لدے ٹرک میں ویلڈنگ کا کام کیا جا رہا تھا کہ اس دوران ٹرک میں آگ لگ گئی

28 اپریل کو ٹرک اڈہ میں آئل ٹینکر کی وائرنگ ٹھیک کرتے ہوئے آگ لگ گئی تھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ٹینکر کو اپنی لیپٹ میں لے لیا۔

ڈرائیور جلتے ٹینکر کو قریبی کھیت تک لے گیا۔ تاکہ کسی حادثے سے بچاجاسکے تاہم وہاں موجود شہریوں کی بڑی تعداد ٹینکر کی ٹینکی پھٹنے سے جھلس کر زخمی ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • واشنگٹن تہران کیساتھ مذاکرات کے اگلے دور میں جامع معاہدے کا خواہاں ہے، امریکی میڈیا
  • جنوبی وزیرستان میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، 22 افراد زخمی
  • یو پی ایس کی بیٹری پھٹنے سے تباہی مچ گئی،درجن بھر افراد زخمی
  • کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچادی، ایک مسجد شہید ،خاتون جاں بحق، متعدد افراد لاپتہ
  • زوردار دھماکہ دھماکا، آسما ن میں دھوئیں کےبادل، شہر لرز اٹھا
  • خیرپور: گھر میں گیس سلینڈر پھٹنے سے 9 افراد زخمی
  • جیت کا جشن غم میں تبدیل؛ تماشائیوں پر گاڑی چڑھادی
  • برطانیہ میں ایک شخص نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، 47 افراد زخمی
  • ارجنٹینا: فلم کے دوران سینما کی چھت گر گئی، خاتون زخمی
  • نوشکی میں آئل ٹینکرحادثے کا ایک اور زخمی چل بسا، ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی