وفاقی وزیرداخلہ کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک جامع مسجد میں دھماکےکی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اسلام آباد(صغیر چوہدری )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک جامع مسجد میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت وزیرداخلہ محسن نقوی کا دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار وزیرداخلہ محسن نقوی کا شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا حامد الحق حقانی سمیت زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا
مسجد میں دھماکے کے افسوسناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہا ہے۔قوم کی حمایت سے دشمن کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔شہداء کے خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وزیرداخلہ محسن نقوی
پڑھیں:
وزیر داخلہ کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سیکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔
چودھری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔
محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔