واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 فروری ۔2025 )صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کی طرف سے یوکرین کیلئے مزید امریکی فوجی امداد کے وعدے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ یوکرین کامعدنیات کا معاہدہ ہی کیف کے لیے روس کے خلاف حفاظتی ضمانت ہے برطانوی وزیراعظم نے ٹرمپ کے عہدہ صدارت کی دوسری مدت کے آغاز کے بعد پہلی بار ان سے وائٹ ہاﺅس میں ملاقات کی ہے .

(جاری ہے)

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین میں امن فوج کی تعیناتی کی کسی بھی تجویز کو مسترد کر دیاہے انہوں نے گزشتہ روز کہا تھا کہ مغربی اشرافیہ ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان نئے مذاکرات میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے توقع ہے کہ زیلنسکی متوقع طور پرآج واشنگٹن میں نایاب معدنیات پر ٹرمپ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کریں یہ معاہدہ یوکرین کے لیے مزید امریکی امداد پر انحصار کرے گا اس میں یوکرین کے لیے کوئی مخصوص حفاظتی ضمانتیں شامل نہیں ہیں.

واشنگٹن میںپریس کانفرنس سے پہلے اسٹارمر نے کہاتھا کہ یوکرین میں مضبوط امریکی حفاظتی ضمانتوں کے بغیر طویل مدتی امن قائم نہیں ہو سکتا تاہم صدر ٹرمپ نے یوکرین معاہدے کے بعدکسی ممکنہ تنازعے کے بارے میں کہاکہ اسے روکنے والے ہم ہیں کیونکہ اقتصادی شراکت داری کے نتیجے میں ہم وہاں ہونگے ہم کام کریں گے ہمارے پاس وہاں بہت سارے لوگ ہوں گے انہوں نے کہا کہ یہ بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے انہوں نے روس کے حوالے سے جنگ بندی ڈپلومیسی کے بارے میں کہا کہ معاہدہ یا تو کافی جلد ہو جائے گا یا بالکل نہیں ہو گا سٹارمر نے ٹرمپ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں اسے درست کرنا ہے وہ امن نہیں ہو سکتا جو حملہ آور کو انعام دے .

امریکہ اور برطانیہ ایک دو طرفہ تجارتی معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ اس طرح کے معاہدے سے امریکی محصولات کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم ایک زبردست تجارتی معاہدہ کرنے جا رہے ہیں ہم دونوں ممالک کے لیے ایک بہت عمدہ تجارتی معاہدہ کرنے جا رہے ہیں اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں.

وزیراعظم اسٹارمر نے کہا کہ دونوں ممالک نے پہلے سے مضبوط تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ایک نئے اقتصادی معاہدے پر کام شروع کر دیا ہے جس کا مرکز جدید ٹیکنالوجی ہے صدرٹرمپ نے کہا کہ دونوں اتحادیوں کے درمیان تجارتی معاہدے کے کسی خاکے پر بہت جلد اتفاق کیا جا سکتا ہے اور امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ، نائب صدر جے ڈی وینس،وزیر تجارت ہاورڈ لوٹنک اور قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز ان کوششوں کی قیادت کریں گے برطانیہ اور یورپی کے لیے اضافی ٹیرف پر برطانوی وزیراعظم کی رضا مندی کے حوالے سے سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے اسٹارمر کی گفت و شنید کی مہارت کی تعریف کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہوں نے کوشش کی تھی انہوں نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ ہم ایک ایسے حقیقی تجارتی معاہدے کی طرف جا سکتے ہیں جہاں ٹیرف ضروری نہیں ہوں گے.

وزیراعظم اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ دفاعی اخراجات میں اضافہ کرے گا اورمتوقع طور پر وہ امریکی صدر کو یقین دلانے کی کوشش کریں گے کہ روس کے ساتھ امن مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں یورپ یوکرین کو مدد اور تحفظ کی ضمانت فراہم کرے گا ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینیئر اہلکار نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ دفاعی اخراجات میں اضافے کے اسٹارمر کے وعدوں سے خوش ہیں.

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ بہت جلد برطانیہ کے ساتھ تجارتی معاہدے تک پہنچا جائے گا اس سے چند گھنٹے قبل ان کے ایک معاون نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ برطانیہ کے ساتھ باہمی اور مساوی تجارت پر مبنی اقتصادی تعلقات کے خواہاں ہیں اوول آفس میں اسٹارمر نے کنگ چارلس کی طرف سے سرکاری دورے کے لیے دعوت نامہ کا خط دیا جسے ٹرمپ نے قبول کر لیا تاہم فوری طور پر دورے کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تجارتی معاہدے برطانوی وزیر اسٹارمر نے میں کہا کہ نے کہا کہ انہوں نے رہے ہیں کے ساتھ نہیں ہو کے لیے کی طرف

پڑھیں:

حکومت ملک سے ملیریا کے خاتمے کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے: شہباز شریف

وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف---فائل فوٹو 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت ملک سے ملیریا کے خاتمے کے اقدامات کر رہی ہے۔

انسدادِ ملیریا کے عالمی دن کے حوالے سے وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ملیریا کا عالمی دن بین الاقوامی سطح پر اس کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اور اس قابلِ علاج بیماری کے خلاف جنگ میں آخری حد تک جانے کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا جنگلی حیات کے عالمی دن پر خصوصی پیغام

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنگلی حیات کے عالمی دن پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملیریا کے خاتمے کی جانب پیش رفت تیز کرنے کے لیے عالمی پالیسی سے لے کر کمیونٹی ایکشن تک تمام سطحوں پر کوششوں کو دوبارہ متحرک کرنا ہے۔

وزیرِ اعظم نے تمام اسٹیک ہولڈرز، حکومت، سول سوسائٹی، ہیلتھ ورکرز اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم مشن کے لیے کام کریں۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت ملک سے ملیریا کے خاتمے کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے: شہباز شریف
  • کییف پر حملوں کے بعد ٹرمپ کی پوٹن پر تنقید
  • باہمی رضا مندی کے بغیر مزید کوئی نہر نہیں بنائی جائے گی، وزیر اعظم شہباز شریف
  • وزیر اعظم شہباز نے یوتھ لیپ ٹاپ سکیم 2025 کا آغاز کر دیا، اپلائی کرنے کا طریقہ یہ ہے
  • جنگ یوکرین کے 1 ہی دن میں خاتمے پر مبنی وہم کا ٹرمپ کیجانب سے اعتراف
  • نواز شریف پاکستان کیلئے ایون فیلڈ سے روانہ
  • یوکرین جنگ: زیلنسکی امن معاہدے میں رخنہ ڈال رہے ہیں، ٹرمپ
  • نواز شریف پاکستان آنے کیلئے ایون فیلڈ سے روانہ
  • حکومت امریکا سے تجارتی خسارے کو حل کرنے کیلئے بات چیت چاہتی ہے: وزیر خزانہ
  • برطانوی جریدے کی جانب سے ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کیلئے عالمی ایوارڈ