سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 6 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
شمالی وزیرستان:
خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ہلاک خوارج کے زیر قبضہ اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف اہم سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں مزید کسی خوارج کی موجودگی کا شائبہ ختم کرنے کے لیے کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ نے بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شمالی وزیرستان سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
سیکورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 2 بھارتی سپانسر دہشت گرد جہنم واصل
سٹی 42: سیکیورٹی فورسز کا کولپور، بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا،انڈین پراکسی "فتنہ الہندستان" کے ٹھکانے پر کارروائی کی
شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو بھارتی اسپانسر دہشت گرد جہنم واصل کردیے ، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشت گرد علاقے میں بھارت کی سرپرستی میں سرگرم تھے،مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ،پاک فوج بھارتی سرپرست دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے
کل کی سرکاری چھٹی منسوخ