رمضان کریم کے پیش نظر نادرا سنٹرز کے نئے اوقات کار جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
کلیم اختر:نادرا کی جانب سے شہریوں کی آسانی کے پیش نظر رمضان کریم میں نادرا سنٹرز کے اوقات کار جاری کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق نادرا سنٹر پیر سے جمعرات تک صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہے گئے، جمعہ کے روز نادرا سنٹرز صبح 8 سے دوپہر 12.30 تک شہریوں کو سہولت فراہم کرے گئے۔
نادرا سنٹرز میں ایوننگ شفٹ دوپہر 12.
حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز
میگا سنٹرز میں ایوننگ شفٹ دوپہر 12.30 سے شام 5 بجے تک چلے گئے، اسکے علاوہ میگا سنٹرز میں نائٹ شفٹ عملہ رات 9 بجے سے 2.30 تک متحرک رہے گا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: دوپہر 12 30
پڑھیں:
نادرا کا ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اور قدم، نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز
— فائل فوٹونیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کےلیے ایک اور سہولت متعارف کروادی۔
اب مخصوص یونین کونسل (یو سی) کے شہری اپنے گھر بیٹھے اپنے نکاح کا آن لائن اندارج کروا سکیں گے۔
نادرا کے مطابق ابتدا میں محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصدر شہریوں کے لیے خدمات تک رسائی مزید آسان بنانا ہے۔
نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا یا جا سکتا ہے، اس کے بعد اپنا میرج رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ موبائل ایپ کے آئی ڈی والٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
نادرا کے مطابق ابتدائی مراحل میں یہ سہولت پنجاب کے تین اضلاع چکوال، جہلم اور ننکانہ صاحب میں فراہم کی گئی ہے۔
اب چکوال کی 71 یونین کونسلز، جہلم کی 44 یونین کونسلز اور ننکانہ صاحب کی 65 یونین کونسلز کے شہری اپنے گھروں میں آرام سے اس سہولت تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ یہ سہولت بہت جلد مرحلہ وار پاکستان بھر میں فراہم کر دی جائے گی۔