8 ماہ میں ایف بی آر کا ٹیکس ریونیو میں 600 ارب سے زائد شارٹ فال
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایف بی آرکا رواںمالی سال کےپہلے آٹھ ماہ ( جولائی تا فروری) کے دوران ٹیکس ریونیو میں میں 600ارب روپے سے زائد کا شارٹ فال رہا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے 8ماہ کے دوران 7947ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا تھا لیکن 7344ارب روپے ٹیکس ریونیو جمع کیا گیا ا سطرح 8 ماہ میں603 ارب روپے کا شارٹ فال رہا ہے۔
ماہ فروری میں ایف بی آر نے 983 ارب روپے کے ٹیکس ہدف کے مقابلے میں 850 ارب روپے جمع کیے ہیں، اس طرح ماہ فروری میں بھی ٹیکس ریونیو میں 133ار ب روپے کم جمع ہوئے۔
گزشتہ سات ماہ میں ایف بی آر کے ٹیکس ریونیو میں 468 ارب روپے کا شارٹ فال تھاجو اب بڑھ کر 603 ارب روپے ہوگیا ہے ۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹیکس ریونیو میں ایف بی ا ر شارٹ فال ارب روپے
پڑھیں:
نیپرا نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا
ویب ڈیسک: نیپرا نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ کر دیا۔
نیپرا نے حیدرآبادالیکٹرک سپلائی کمپنی پر یہ جرمانہ فیڈر نقصانات کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کرنے پر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سیلاب کی تباہ کاریاں40فٹ لمبا اژدھا بھی نکل آیا
نیپرا نے فیڈر نقصانات کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ سے منع کر رکھا ہے جس کے باعث 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ کیا گیا ہے جب کہ حیسکو پر 4 اپریل2024 سے یومیہ ایک لاکھ روپے جرمانہ ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا