بلوچستان: ڈھائی ماہ کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
بلوچستان کے 20 اضلاع کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات ختم ہو گئیں۔
محکمۂ تعلیم کے مطابق ڈھائی ماہ کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔
صوبے کے سرد علاقوں کے اسکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو گیا ہے، پہلی جماعت سے 12 ویں جماعت کے طالب علموں میں مفت کتب فراہم کی جائیں گی۔
محکمۂ تعلیم کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام اسکولز میں 93 لاکھ کتب فراہم کر دی گئی ہیں۔
صوبے کے اسکولوں میں داخلہ مہم بھی شروع کر دی گئی ہے۔
صوبے میں 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد بچے اسکولوں میں داخل کرانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پولیس کی ترجیح منشیات کے بڑے ڈیلرز اور سپلائرز کو ٹارگٹ کر کے سپلائی چین توڑنا ہے: آئی جی سندھ
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ پولیس کی ترجیح منشیات کے بڑے ڈیلرز اور سپلائرز کو ٹارگٹ کر کے سپلائی چین توڑنا ہے۔
منشیات کی روک تھام پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ منشیات کی سپلائی آن لائن اور کوریئر سے کیے جانے کی نشاندہی ہوئی ہے، اس پر حکمت عملی تیار کر رہے ہیں، منتخب پولیس افسران کو منشیات ڈیلرز اور سپلائرز کے خلاف ٹاسک دیے گئے ہیں، گزشتہ ایک ہفتے میں منشیات کے 137 میں سے 71 اہم ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ منشیات کی ترسیل کو روکنے کے لیے مؤثر انٹیلی جنس اور صوبے کے بارڈر پر میکنزم بہتر کرنا ہوگا، سندھ میں منشیات کی روک تھام کے لیے سخت قانون بنایا گیا ہے۔ پولیس، محکمہ ایکسائز اور اے این ایف کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
دنیا کے دیگر بڑے شہروں کی طرح پاکستان کے معاشی حب، کراچی میں بھی منشیات کا دھندا زوروں پرہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انفورسمنٹ کے ساتھ ڈرگ ڈیمانڈ ریڈکشن پرکام کرنے کے بہتر اثرات سامنے آئیں گے، تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام پر سخت کارروائی کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیے والدین اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کا کردار انتہائی اہم ہے، والدین اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ بچوں کے رویے کو بہتر طور پر جان سکتے ہیں، والدین بچوں کے غیرمعمولی رویے اور معلومات کو پولیس سے ضرور شیئر کریں۔
غلام نبی میمن نے کہا کہ طلبہ تک منشیات پہنچنے پر تعلیمی اداروں کو بھی معاملے کو رپورٹ کرنا چاہیے تاکہ تدارک کیا جا سکے، منشیات کے تدارک کے لیے والدین، تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اور میڈیا کا کردار بھی اہم ہے۔