نوشہرہ؛اکوڑہ خٹک میں مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)اکوڑہ خٹک میں مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے متعدد افراد زخمی و مولانا حامد الحق سمیت 4 افراد شہید ہو گئے تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ جامعہ کے اندر ہوا تھاجس کے نتیجے میں مولانا حامد الحق سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے تھے جنہیں نوشہرہ اور پشاور کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ، تاہم بعد میں مولانا حامد الحق زخموں کی تاب نہ لا سکے اور شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق مسجد کے ملحقہ احاطے میں ہی مولانا حامد الحق کو ٹارگٹ کیا گیا ہے ۔
شہد کی مکھیوں کے حملے سے 90 سالہ بزرگ خاتون ہلاک
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: میں مولانا حامد الحق
پڑھیں:
پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافہ، اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
محکمہ تعلیم پنجاب نے اسموگ کی شدت میں اضافے کے باعث تمام اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافے کے بعد صوبے کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ پونے 9 بجے سے پہلے کھلنے والے اسکول خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے اور اس وجہ سے اُن پر 1 سے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔