ملک میں خوردنی تیل کی قیمت میں اضافے کا اسکینڈل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
ملک میں خوردنی تیل کی قیمت میں اضافے کا اسکینڈل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک میں ٹرانسپورٹ مافیا کیگٹھ جوڑ سے خوردنی تیل کی قیمت میں اضافے کا اسکینڈل سامنے آگیا ہے اور مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے دفتر پر چھاپہ مار کر دفتر کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔مسابقتی کمیشن حکام کے مطابق آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں آپریشن کے دوران اہم دستاویزات اور ڈیجیٹل ریکارڈ ضبط کرلیا گیا ہے کیونکہ خوردنی تیل کے کرایوں میں ٹرانسپورٹ مافیا کے مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے خلاف انکوائری آخری مراحل میں ہے اب چھاپے کے دوران آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی طرف سے گٹھ جوڑ
کرکے کرائے مقرر کرنے اور بڑھانے کے ٹھوس شواہد ملے ہیں۔حکام نے بتایا کہ توقع ہے کہ مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جلد آرڈر پاس کیا جائے گا، جس میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور گٹھ جوڑ میں ملوث عناصر پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔حکام کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے مبینہ طور پر کرائے فکس کر رکھے ہیں حالانکہ قیمتوں کو گٹھ جوڑ کے ذریعے فکس کرنا صارفین کے حقوق کے خلاف ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خوردنی تیل
پڑھیں:
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئی
کراچی:مقامی اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں تاہم چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار رہا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 668ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 88ہزار 600 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 33ہزار 161روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
سونے کی قیمتوں میں استحکام کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 31روپے کے اضافے سے 4ہزار 418روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 26روپے کے اضافے سے 3ہزار 787روپے کی سطح پر آگئی۔