خضدار، جے یو آئی رہنماء غلام سرور زہری پر حملہ، ساتھی سمیت جانبحق
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی کے صوبائی رہنماء غلام سرور زہری اور انکے ساتھ جانبحق، جبکہ محافظ زخمی ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام سرور زہری قاتلانہ حملے میں جانبحق ہو گئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل زہری میں تراسانی کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی کے صوبائی رہنماء غلام سرور زہری اور ان کے ساتھی مولوی امان اللہ موسیانی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ان کے محافظ زخمی ہو گئے۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ غلام سرور زہری سوراب میں جاری دھرنے سے اظہار یکجہتی کیلئے گئے تھے، تاہم واپسی پر ان پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غلام سرور زہری
پڑھیں:
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
بلوچستان کے ضلع کیچ میں دشت کھڈان کے علاقے کینچتی کراس پر جمعرات کی دوپہر سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں کم از کم 8 اہلکار زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک کردیے
پولیس کے مطابق فرنٹیئر کور کے قافلے میں 8 سے 10 کوسٹر اور اسکواڈ کی گاڑیاں شامل تھیں جو گوادر سے تربت جارہی تھیں کہ مبینہ طور پر بارود سے بھری زمباد گاڑی نے انہیں نشانہ بنایا۔
دھماکے کے نتیجے میں قافلے کی 2 گاڑیاں مکمل طور پر متاثر ہوئیں۔
مزید پڑھیے: وزیراعلیٰ بلوچستان کا کیچی بیگ اور مستونگ میں دہرے قتل کے واقعات کا نوٹس، ملزمان کی گرفتاری کا حکم
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعے کو خودکش دھماکہ قرار دیا گیا ہے تاہم حتمی تصدیق بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ کے بعد ہوگی۔
زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے تربت منتقل کیا گیا ہے جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں: کیچ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، خودکش بمباروں کے ریکروٹنگ ایجنٹ سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کیچ کیچ سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیچ فرنٹیئر کور