یوکرینی صدر کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات، 2 ارب ڈالر سے زائد کا قرض معاہدہ طے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
یوکرینی صدر کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات، 2 ارب ڈالر سے زائد کا قرض معاہدہ طے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز
لندن(سب نیوز ) یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی نے برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سے ملاقات کی جس دوران دونوں ممالک میں 2.8 ارب ڈالر کا قرض معاہدہ طے پاگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر ر ولادی میر زیلنسکی گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ سے ہونے والی تلخی کے بعد آج برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کے لیے لندن پہنچے جہاں وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے گلے لگا کر ان کا استقبال کیا۔
خبر ایجنسی کےمطابق ٹین ڈاؤننگ میں یوکرینی صدر کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی جہاں دونوں ممالک کے درمیان 2.
اس حوالے سے یوکرینی صدر زیلنسکی نے ملاقات کے بعد کہا کہ قرض یوکرین میں ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال کیا جائے گا۔
اس سے قبل برطانوی وزیراعظم سے ملاقات میں انکا کہنا تھا کہ یوکرین کی حمایت پر آپ کا اور برطانوی عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، بادشاہ شاہ چارلس نے کل میری ملاقات کو قبول کیا، اس کے لیے بھی شکریہ اور شکر گزار ہوں۔
زیلنسکی نے کہا کہ اتنی بڑی یورپی سربراہی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے، یوکرین کے لوگ خوش ہیں کہ ہمارے پاس ایسے اسٹریٹجک شراکت دار موجود ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کا قرض معاہدہ طے یوکرینی صدر ارب ڈالر
پڑھیں:
روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر حملہ، 9 افراد ہلاک، 63 زخمی
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روس کیجانب سے یوکرین کے جنوب میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔ ان حملوں میں مزدوروں کو لے جانیوالی بس کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 9 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی میزائل اور ڈرون حملے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 6 بچوں سمیت 63 افراد زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین کے جنوب میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔ ان حملوں میں مزدوروں کو لے جانے والی بس کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 9 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوئے۔ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے واقعے کہ شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ ایک جنگی جرم ہے، جو شہریوں کے خلاف کیا گیا ہے۔ روس کی جانب سے میزائل حملوں میں رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔