زکوٰۃ کی کٹوتی کیلئے کل بینک بند رہیں گے، رمضان کے اوقات کار بھی جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اعلان کیا ہے کہ زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے پیر کو بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
ڈان اخبار کی خبر کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام ملازمین 3 مارچ کو دفتر آئیں گے۔
رمضان المبارک کے اوقات
اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے دوران تمام بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں اور مائیکرو فنانس بینکوں کے دفتری اوقات کار کا اعلان بھی کردیا ہے۔
سرکلر کے مطابق پیر سے جمعرات تک دفتری اوقات بغیر کسی وقفے کے صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو یہ اوقات بغیر کسی وقفے کے صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عراق، زیارات کیلئے 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا
عراقی حکام کے مطابق 50 سال سے کم عمر مرد اگر اپنے خاندان کے ہمراہ درخواست دیں تو انہیں زیارت ویزہ جاری کیا جائے گا، یہ اقدام مبینہ طور پر زائرین کے انتظامی مسائل اور سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ زیارت کے دوران سہولیات کی فراہمی اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی حکام نے مقدس مقامات کی زیارت کے خواہشمند زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں، جن کے مطابق اب زیارت ویزہ کے اجرا کے لیے عمر کی حد مقرر کر دی گئی ہے۔ عراقی حکام کے مطابق 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو زیارت ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا، البتہ 50 سال سے کم عمر مرد اگر اپنے خاندان کے ہمراہ درخواست دیں تو انہیں زیارت ویزہ جاری کیا جائے گا، یہ اقدام مبینہ طور پر زائرین کے انتظامی مسائل اور سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ زیارت کے دوران سہولیات کی فراہمی اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔ ماہرین کے مطابق نئی پالیسی کا براہِ راست اثر نوجوان زائرین پر پڑے گا جو انفرادی طور پر زیارت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم خاندانوں کے ساتھ آنے والوں کے لیے راستہ کھلا رکھا گیا ہے۔