امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں یوکرینی صدر کے عوامی جھگڑے کے ایک دن بعد برطانوی وزیر اعظم کیئراسٹارمر نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو گلے لگا کر انہیں اپنی قوم کی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا ہے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی ہفتے کے روز لندن میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر پہنچے تو وہاں موجود شہریوں نے یوکرین کی حمایت میں نعرے لگائے، اس موقع پر وزیر اعظم اسٹارمر نے انہیں گلے لگایا اور اندر لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اپنا منہ بند رکھو‘، ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر کے مابین زبانی جھڑپ کی ویڈیو وائرل

وزیر اعظم اسٹارمر نے صدر زیلنسکی کا ڈاؤننگ اسٹریٹ میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جیسا انہوں نے باہر سڑک پر لوگوں کو نعرے لگاتے سنا، انہیں برطانیہ بھر میں مکمل حمایت حاصل ہے۔ ’ہم آپ کے ساتھ، یوکرین کے ساتھ، کھڑے ہیں، چاہے اس میں جتنا وقت لگے۔‘

صدر زیلنسکی نے جواب دیا کہ انہوں نے سینکڑوں حامیوں کو ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر جمع ہوتے دیکھا اور روس کیخلاف جنگ کے آغاز سے ہی اتنی بڑی حمایت کے لیے وہ برطانیہ اور برطانوی عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ سے تلخ کلامی کے بعد یوکرینی صدر کا بیان آگیا، معافی مانگنے سے انکار

’میں بہت خوش ہوں کہ بادشاہ چارلس سوئم نے کل میری ملاقات کو قبول کیا ہے اور ہم یوکرین میں بہت خوش ہیں کہ ہمارے پاس ایسا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، ہم آپ کی حمایت پر بھروسہ کرتے ہیں۔‘

برطانیہ اور یوکرین نے ہفتے کے روز یوکرین کی دفاعی صلاحیتوں کی حمایت کے لیے 2.

26 بلین پاؤنڈ قرض کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جسے برطانیہ نے یوکرینی عوام کے لیے اپنی غیر متزلزل اور مسلسل حمایت کی علامت قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کو ترکی بہ ترکی جواب دینے پر یوکرینی عوام کا زیلینسکی کو خراج تحسین

دونوں ممالک کے وزرائے خزانہ ریچل ریوز اور سرگئی مارچینکو نے ایک ورچوئل تقریب میں قرض کے اس معاہدے پر ایک ورچوئل تقریب میں دستخط کیے جب وزیر اعظم اسٹارمر نے صدر زیلنسکی سے ملاقات کی، اسے قرضے کو غیر متحرک خودمختار روسی اثاثوں کے منافع کے ساتھ واپس کیا جانا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم کے دفتر نے اس سے قبل کہا تھا کہ کیئر اسٹارمر اتوار کو یورپی رہنماؤں کی وسیع تر سربراہی اجلاس سے قبل ہفتے کے روز لندن میں زیلنسکی سے ملاقات کریں گے، جس کے بارے میں ڈاؤننگ اسٹریٹ نے کہا کہ یوکرین میں ’منصفانہ اور پائیدار امن‘ کے لیے حمایت کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی صدر برطانوی وزیر اعظم ڈاؤننگ اسٹریٹ ڈونلڈ ٹرمپ کیئر اسٹارمر وائٹ ہاؤس ولادیمیر زیلنسکی یوکرینی صدر

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکی صدر برطانوی وزیر اعظم ڈاؤننگ اسٹریٹ ڈونلڈ ٹرمپ کیئر اسٹارمر وائٹ ہاؤس ولادیمیر زیلنسکی یوکرینی صدر ڈاؤننگ اسٹریٹ برطانوی وزیر یوکرینی صدر صدر زیلنسکی ڈونلڈ ٹرمپ اسٹارمر نے کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان

وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رواں ماہ 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ اقوام متحدہ کے دوران صدرٹرمپ سے ملاقات ہوسکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات قطر اور سعودی عرب کی مشاورت، تائید اور حمایت سےہوگی، ایجنڈے میں قطر پر اسرائیلی حملوں کے اثرات پربات ہوگی۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں اورپاک بھارت صورتحال زیربحث آئیں گے۔پاکستا نی سفارتخانے نے ممکنہ ملاقات پر تبصرے یا تردید سے گریز کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسپین میں یوکرین کی حمایت جائز فلسطین کی ممنوع قرار،اسکولوں سے پرچم ہٹانے کا حکم
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط
  • پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے پر دستخط کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان وزیر اعظم شہباز شریف سے پرجوش انداز میں گلے ملے
  • وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
  • وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان انتہائی اہم ملاقات طے
  • برطانیہ میں کسی کو رنگ یا پس منظر کی وجہ سے خوفزدہ نہیں ہونے دیا جائے گا: کیئر اسٹارمر
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی قطر میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
  • سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں ہوسکتا، عالمی ثالثوں کی پاکستانی مؤقف کی حمایت
  • برطانوی پرچم تشدد، تقسیم کی علامت بنانے والوں کے حوالے نہیں کرینگے، وزیراعظم کیئر اسٹارمر