متحدہ عرب امارات، تعلیم کے شعبے میں 16456 افراد کو گولڈن ویزے جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
حکومت امارات نے تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر 16456 افراد کو گولڈن ویزے جاری کیے ہیں۔
گولڈن ویزا دس سال کا رہائشی پرمٹ ہے جو نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو دیا جاتا ہے۔
اماراتی گولڈن ویزا حاصل کرنے والوں میں 10,710 ہائی اسکول کے بہترین طلبہ بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے امتحانات میں 95 فیصد سے زائد نمبرز حاصل کیے۔
حکومت نے 5,246 نمایاں یونیورسٹی گریجویٹس کو گولڈن ویزے جاری کیے ہیں جبکہ 337 تعلیمی ماہرین کو بھی گولڈن ویزا دیا گیا ہے۔
عالمی سطح پر تسلیم شدہ یونیورسٹیوں کے 147 گریجویٹس کو بھی گولڈن ویزا دیا گیا ہے۔
امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ 16 نمایاں سائنسدانوں کو بھی گولڈن ویزے دیے گئے ہیں۔
ابوظبی میں امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ گولڈن ویزا پروگرام کا مقصد عالمی ٹیلنٹ کو متحدہ عرب امارات میں مستقل رہائش فراہم کرنا ہے تاکہ گولڈن ویزا رکھنے والے افراد تعلیم کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گولڈن ویزے گولڈن ویزا
پڑھیں:
سکھر : خواجہ سرائوں کی ٹیموں کے درمیان ایک روزہ کرکٹ میچ کا انعقاد
سکھر جناح میونسپل اسٹیڈیم میں ایک روزہ کرکٹ میج کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواجہ سراؤں نے حصہ لے کر خوب چھکے چوکے لگائے۔اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سکھر کے جناح میونسپل اسٹیڈیم میں خواجہ سراؤں کی 2 ٹیموں گولڈن کوئن سکھر اور سلور کوئن خیر پور کے مابین شان دار کرکٹ میچ اور رسہ کشی کا مقابلہ ہوا۔کرکٹ مقابلے میں گولڈن کوئن نے سلور کوئن کی 3 وکٹیں حاصل کیں، گولڈن کوئن سکھر کے کھلاڑی نومی 27 رنز بنا کر مین آف دی میچ رہے، میچ جیتا سلور کوئن خیرپور نے۔ کرکٹ میچ کے اختتام پر جواجہ سراؤں کی دونوں ٹیموں کے درمیان رسہ کشی کا بھی مقابلہ ہوا، جس میں گولڈن کوئن فاتح رہی۔