Nawaiwaqt:
2025-06-09@20:00:58 GMT

کراچی سمیت مختلف شہروں میں سحری میں گیس غائب

اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT

کراچی سمیت مختلف شہروں میں سحری میں گیس غائب

کراچی کے مختلف علاقوں میں سحری کے اوقات میں گیس غائب رہی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بھی سحری میں گیس بندش کی شکایات موصول ہوئیں۔ سوئی ناردرن نے دعویٰ کیا تھا کہ گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر لیے ہیں، سحر و افطار اور دوپہر کے وقت گیس بلاتعطل فراہم کی جائے گی۔ سوئی سدرن نے بھی اعلان کیا تھا کہ رمضان المبارک میں سحری میں رات سے صبح 9 بجے تک گیس دستیاب ہوگی،  دوپہر ساڑھے 3 سے رات 10 بجے تک گیس دستیاب ہوگی تاہم پہلے روزے کی سحری میں ہی گیس کی بلا تعطل فراہمی کے سوئی گیس حکام کے دعوے غلط ثابت ہوئے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

عید پر فلاحی و مذہبی اداروں کی کھالیں جمع کرنے کی سرگرمیاں تیز

 کلیم اختر :عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف مذہبی اور فلاحی تنظیمیں قربانی کی کھالیں جمع کرنے میں مصروف ہیں۔

 مساجد، مدارس اور فلاحی اداروں کے رضاکار مختلف علاقوں میں متحرک ہیں اور گھر گھر جا کر قربانی کی کھالیں وصول کی جا رہی ہیں۔

کھالوں کی بروقت ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے گاڑیوں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے، جبکہ متعدد اداروں نے کھالیں جمع کرنے کے لیے عارضی کیمپس بھی قائم کیے ہیں۔ شہری بھی مستحقین کی مدد کے جذبے کے تحت رضاکاروں کو کھالیں عطیہ کر رہے ہیں۔

آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ، سکیورٹی و صفائی انتظامات کا جائزہ لیا

متعلقہ مضامین

  • گوشت، متوازن غذا کا اہم جزو
  • الخدمت کا غزہ مہاجرین کیلئے القدس اور مصر سمیت مختلف ممالک میں قربانی کا اہتمام
  • ملک کے بیشتر شہروں میں سورج آگ اگلتا رہا، اسلام آباد و لاہور میں بھی معمول سے زیادہ گرمی
  • عید پر فلاحی و مذہبی اداروں کی کھالیں جمع کرنے کی سرگرمیاں تیز
  • عیدالاضحیٰ کا پہلا دن مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا ، دوسرے دن بھی قربانی جاری
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے نوعمر لڑکے سمیت 2 افراد جاں بحق  
  • چلی ، بولیویا، ارجنٹینا سمیت مختلف ممالک میں 6.7 شدت کا زلزلہ
  • عیدالاضحیٰ پر مسافروں کی کمی، مختلف ایئرپورٹس کی 24 پروازیں منسوخ
  • چلی، بولیویا، ارجنٹینا سمیت مختلف ممالک میں 6.7 شدت کا زلزلہ
  • کراچی، رکشہ اور سوزوکی سمیت چھینے گئے قربانی کے جانور برآمد، 3 ملزمان گرفتار