مہنگائی کی شرح کم ہو کر 3فیصد پر آ گئی،مزید نیچے لائیں گے، رانا ثنا اللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز

فیصل آباد(آئی پی ایس ) وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے دعوی کیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 3 فیصد پر آ گئی ہے۔وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے فیصل آباد میں اقلیتی برادری میں مینارٹی کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیت پاکستان میں برابر کے شہری ہیں۔

جبکہ پاکستان کا قانون اور آئین شہریوں میں کوئی فرق روا نہیں رکھتا۔انہوں نے کہا کہ ملک کا آئین اور قانون تمام شہریوں کو یکساں حقوق دیتا ہے۔ لیکن انتہا پسند عناصر منفی پراپیگنڈا کرتے ہیں۔ موجودہ حکومت عام عوام کو سہولت دینا چاہتی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 3 فیصد پر آگئی ہے۔ ملک میں جب بھی ن لیگ کی حکومت آئی تو ملک نے ترقی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ معلوم ہے ان پیسوں سے ساری ضرورتیں پوری نہیں ہوسکتیں۔ تاہم یہ پیسے آپ کے ماہانہ بجٹ میں ایڈجسٹ ضرور ہوسکتے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں ہمت کارڈ سمیت دیگر منصوبے شروع کیے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر میڈیا کو اشتہار نہ ملیں تو میرے سامنے یہ کھڑے کیمرے گر جائیں۔ اور اگر اشتہارات قانون سے تجاوز کریں پھر ضرور پوچھ گچھ ہونی چاہیے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: رانا ثنا اللہ نے مہنگائی کی شرح نے کہا کہ کم ہو کر فیصد پر

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی،بیرسٹر سیف 

پشاور (بیورو رپورٹ)پی ٹی آئی  رہنما بیرسٹر محمد علی سیف  نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، دونوں بزرگ ہیں اور بیمار بھی ہیں مگر ان کے خلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بیماری کے باوجود بھی دونوں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔انہوں نے  کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کو ایک دن اس فسطائیت کا جواب دینا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں مہنگائی ایک سال کی بلند ترین سطح 6.24فیصد تک پہنچ گئی، متعدد اشیا مہنگی ہو گئیں
  • اکتوبر بھی عوام پر گراں گزرا، مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی
  • ملک میں اکتوبر میں مہنگائی تخمینے سے زائد ریکارڈ
  • امریکا کے 10 امیر ترین افراد کی دولت میں ایک سال میں 700 ارب ڈالر کا اضافہ، آکسفیم کا انکشاف
  • پی ٹی آئی کے سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی،بیرسٹر سیف 
  • سندھ میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے لے کر نیچے تک لوٹ مار جاری،حافظ نعیم
  • موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق
  • دشمن کو رعایت دینے سے اسکی جارحیت کو روکا نہیں جا سکتا، حزب اللہ لبنان
  • پی ٹی آئی رہنما ذاتی نہیں قومی مفاد میں کام کریں: رانا ثنا اللہ
  • ذاتی مفادات کی سیاست چھوڑ کر قومی مفاد کے لیے کام کریں، رانا ثنا اللہ کی پی ٹی آئی رہنماؤں کو تلقین