علاقائی امن پاکستان، افغانستان کے مفاد میں ہے، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ علاقائی امن پاکستان اور افغانستان دونوں ہی کے مفاد میں ہے۔
پشاور میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور افغان قونصل جنرل حافظ محب اللّٰہ شاکر کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی تجارت کے فروغ اور صوبے میں مقیم افعان شہریوں کو درپیش مسائل زیر غور آئے۔
ملاقات میں رمضان اور عیدالفطر کے پیش نظر سرحد کو جلد سے جلد کھولنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ جلد بارڈر کھولنے کی ضرورت ہے، بارڈر کھولنے کےلیے افغان سفارتخانہ اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی امن پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے، ہم نے صوبائی سطح پر افغان حکومت سے مذاکرات کےلیے جرگہ تشکیل دیا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے جرگے کے ٹی او آر کی منظوری کا انتظار ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ افغان باشندوں کو صحت و تعلیم کارڈ کی فراہمی کے لیے بین الاقوامی اداروں سے بات ہو رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور
پڑھیں:
نہیں سمجھتا بیرسٹر سیف بانیٔ پی ٹی آئی کے حوالے سے جھوٹ بولیں گے: علی امین گنڈاپور
وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سیف نے آج تک کبھی جھوٹ نہیں بولا، میں نہیں سمجھتا کہ وہ کبھی بانیٔ پی ٹی آئی کے حوالے سے جھوٹ بولیں گے۔
پشاور میں وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے بیرسٹر سیف اور ظہیر ایڈووکیٹ کی ملاقات ہوئی، پارٹی نے دونوں سے تصدیق کے بعد امیدواروں کا اعلان کیا۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ 5 اگست سے پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک شروع ہوگی، پی ٹی آئی کو ختم کرنے والے آج ماضی کا قصہ بنتے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کل اے پی سی میں بریفنگ دیں گے کہ جب ہم آئے تو صوبے کے حالات کیا تھے، جو اے پی سی میں شرکت نہیں کرے گا، اس سے پتہ چلے گا کہ انہیں عوام کا کوئی احساس نہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اب صرف وہ خوراک فروخت ہوگی جو فوڈ ٹیسٹنگ لیب پاس کرے گی، لائیو اسٹاک، زراعت اور دیگر محکمے بھی اس لیبارٹری سے مستفید ہو سکیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے پولیس پر اربوں روپے خرچ کیے ہیں، عوام کا تعاون حاصل کرنے کے لیے جرگے بھی کیے ہیں، انگلیاں اٹھانا آسان ہے اپنا عمل ٹھیک کرنا چاہیے۔