امتحانات کے دوران مسلم طلبہ کی توجہ حجاب سے متاثر نہ ہو، مدھو بنگارپا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
وزیر تعلیم نے میڈیا میں شائع ہونے والی خبر پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ حجاب کے معاملے کو غیر ضروری طور پر امتحانات کے دوران موضوع بحث نہ بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ریاستی وزیر برائے اسکولی تعلیم و خواندگی مدھو بنگارپا نے وضاحت کی ہے کہ حجاب کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، لہٰذا جب تک عدالتی فیصلہ نہیں آتا، موجودہ صورتحال برقرار رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے بیان کا مطلب ہرگز یہ نہیں تھا کہ امتحانات کے دوران مسلم طالبات کو حجاب پہننے سے روکا جائے گا۔ مدھو بنگارپا نے میڈیا میں شائع ہونے والی خبر پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ حجاب کے معاملے کو غیر ضروری طور پر امتحانات کے دوران موضوع بحث نہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پورے سال کسی نے اس مسئلے پر بات نہیں کی، لیکن اب جب کہ طلبہ کے امتحانات قریب ہیں، اس طرح کے تنازعات کھڑے کر کے ان کے لئے مشکلات پیدا نہ کی جائیں۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ شیموگہ میں دئیے گئے ان کے بیان کا مطلب صرف یہ تھا کہ جب ان سے حکومت کے موقف کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ معاملہ عدالت میں زیر غور ہے اور اس کے دائرے سے باہر جا کر کوئی فیصلہ نہیں لیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اس لئے اس پر مزید بحث نہ کی جائے تو بہتر ہے۔ مدھو بنگارپا نے بتایا کہ ان کی کوشش ہے کہ تمام بچے امتحانات ایک تہوار کے ماحول میں لکھیں اس لئے ان کے ذہنوں میں کسی طرح کا انتشار نہ پیدا کیا جائے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ حجاب کا معاملہ چونکہ عدالت میں زیر سماعت ہے اس لئے ان کا یہ ماننا ہے کہ اس پر میڈیا کے نمائندوں کو بھی اس بارے میں کسی طرح کے سوالات نہیں اٹھانے چاہیئے کیونکہ اس سے جڑا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امتحانات کے دوران میں زیر سماعت ہے عدالت میں زیر انہوں نے کہ حجاب تھا کہ کہا کہ
پڑھیں:
سینئر سیاست دان اور ممبر قومی اسمبلی میاں اظہر لاہور میں انتقال کر گئے
کارکن کی حیثیت سے اپنا سیاسی کیرئیر شروع کرنے والے زیرک سیاستدان میاں محمد اظہر 1987ء سے 1991ء تک لاہور کے میئر رہے جب کہ 1990ء سے 1992ء تک گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاست دان میاں اظہر انتقال کر گئے۔ میاں اظہر سابق گورنر پنجاب اور لاہور کے حلقہ 129 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوے تھے، میاں اظہر مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ کارکن کی حیثیت سے اپنا سیاسی کیرئیر شروع کرنے والے زیرک سیاستدان میاں محمد اظہر 1987ء سے 1991ء تک لاہور کے میئر رہے جب کہ 1990ء سے 1992ء تک گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔ اُن کی عملی سیاسی زندگی کی ابتدائی وابستگی مسلم لیگ نون کے ساتھ تھی اور بعد میں نواز شریف کی جلا وطنی کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گئے۔