ہالی ووڈ اداکار نے محنت کشوں کے ساتھ افطار کے لیے فلائٹ مؤخر کر دی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
ہالی ووڈ کے مشہور اداکار، امریکی ٹی وی میزبان، اور سابق فٹ بال کھلاڑی ٹیری کروز رمضان کے پہلے روز دبئی میں محنت کشوں کے لیے افطار کے کھانے پیک کرنے اور تقسیم کرنے کے لیے فلائٹ میں تاخیر کر دی۔
وائٹ چِکس، دی ایکسپینڈیبلز سیریز جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے لیے مشہور اور ٹی وی شو ’بروکلین نائن نائن‘ میں اپنے کردار کے لیے مقبول ٹیری کروز کریو نے ’دی گیونگ فیملی‘ کے زیر اہتمام افطار کھانے کی تقسیم میں حصہ لیا۔
’دی گیونگ فیملی‘ کی شریک بانی سبریا رحبی نے بتایا کہ ’ٹیری کروز، جو کسی کام کے سلسلے میں دبئی میں تھے انہوں نے اپنے واپسی کے سفر کو ملتوی کر کے اس کام میں حصہ لیا تاکہ وہ دیکھیں کہ ہم کیا کام کرتے ہیں۔ انہوں نے ہمارے ساتھ کھانے پیک کرنے اور اسے تقسیم کرنے میں مدد کی اور اس بات کا اظہار کیا کہ وہ کمیونٹی کی کوششوں اور اس ایونٹ کے انعقاد سے کتنے متاثر ہیں‘۔
ٹیری کروز نے اس موقع پر کہا کہ وہ ان کے درمیان موجود ہونے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’آج یہاں آپ جو کر رہے ہیں وہ بہت سے لوگوں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے اور اس کے لیے زوردار تالیاں بجا کر خود کو داد دیں‘۔
سبریا رحبی نے بتایا کہ دی گیونگ فیملی کی 2025 کی افطار مہم اس رمضان کے دوران 5 لاکھ کھانے تقسیم کرنے کے ہدف کے ساتھ شروع ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’کل ہم نے 5,000 کھانے تقسیم کیے، اور ہمارا مقصد اس سال یہ ہے کہ ہم اس مہینے کے دوران 5 لاکھ کھانے تقیسم کریں‘۔ انہوں نے بتایا کہ کھانوں کی روزانہ کی تقسیم کا تعداد عطیات پر منحصر ہے، اور بعض دنوں میں یہ تعداد 20,000 کھانوں تک پہنچ جاتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹیری کروز دبئی رمضان ہالی ووڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹیری کروز ہالی ووڈ ٹیری کروز کے لیے اور اس
پڑھیں:
بالی ووڈ اداکار کی لاش برآمد، خاندان نے قتل کا شبہ ظاہر کر دیا
مشہور ویب سیریز ’فیملی مین 3‘ سے مشہور ہونے والے بالی ووڈ کے اُبھرتے ہوئے اداکار روہت بسفور کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روہت کی لاش آسام کے گربھانگا کے جنگلات میں ایک آبشار کے قریب ملی ہے جہاں وہ اپنے چند دوستوں کے ساتھ سیر کیلئے گئے تھے۔ روہت نے حال ہی میں مقبول ویب سیریز فیملی مین 3 میں اپنی شاندار اداکاری سے توجہ حاصل کی تھی۔
روہت کچھ عرصہ قبل گوہاٹی سے ممبئی منتقل ہوئے تھے تاکہ اداکاری کے میدان میں اپنی شناخت قائم کر سکیں۔ حادثے کے بعد جب انہیں نزدیکی اسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ان کی اچانک موت نے ان کے مداحوں اور فلمی حلقوں کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، روہت کے اہل خانہ نے ان کی موت کو حادثہ تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں قتل کیا گیا ہے۔ اہل خانہ نے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔ پولیس نے واقعے کی ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے۔