کاظم میثم نے ایک بیان میں کہا کہ رمضان کریم میں علماء کو گرفتار کرنا انتہائی افسوسناک اور اسلامی روایات کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے، گلگت بلتستان کے حوالے سے تسلسل کے ساتھ ایسے ظالمانہ فیصلے ہو رہے ہیں جس کے بعد کسی دشمن کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو بحرانوں میں دھکیل کر کس چیز کا بدلہ لیا جا رہا ہے، دیامر کے علماء پہلے سے سڑکوں پر ہیں، اب بلتستان کے علماء نے احتجاج شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے باسی غیر محفوظ ہو چکے ہیں، ریاست نوٹس لے، رمدان سے گرفتار علماء کی رہائی اور گھروں سے رابطے کے بعد دوبارہ گرفتار کرنا سنگین مذاق اور بلتستان کے ساتھ دھوکہ ہے۔ پورا بلتستان احتجاج کی لپیٹ میں آنے سے قبل علماء کو رہا کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ روندو کے کاروباری ذوالفقار کو بشام سے اٹھا کر تاوان طلب کیا جا رہا ہے، انکو بازیاب کیا جائے۔ گلگت بلتستان کے عوام دیامر کے علماء اور بلتستان کے علماء کی کال کا انتظار کریں، وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے اور گلگت بلتستان پر ظلم بند کرے۔ گلگت بلتستان کی متنازعہ حیثیت اور حساسیت کے پیش نظر اس خطے کے ساتھ مہم جوئی عاقبت نااندیشی ثابت ہوگی، کارگل روڈ احتجاج کے سبب بند ہے، آج سے گمبہ سکردو میں بھی احتجاج کی کال دی گئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ رمضان کریم میں علماء کو گرفتار کرنا انتہائی افسوسناک اور اسلامی روایات کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے، گلگت بلتستان کے حوالے سے تسلسل کے ساتھ ایسے ظالمانہ فیصلے ہو رہے ہیں جس کے بعد کسی دشمن کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کے کے علماء کے ساتھ

پڑھیں:

تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی، عمران خان

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر 2025ء ) سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے اپنی پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ اب کھل کر اپوزیشن کریں ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی، 27 ستمبر کو پشاور میں جلسہ ہوگا، کارکن پوری قوت کے ساتھ جلسہ گاہ پہنچیں۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے اپنی ہمشیرہ علیمہ خان کے ذریعے جاری کردہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکاؤں گا، یہ جو مرضی کر لیں میں غلامی قبول نہیں کروں گا، میرے اور بشری بی بی کے اوپر جیل میں جو مینٹل ٹارچر ہو رہا ہے وہ عاصم منیر آپ اس لیے کروا رہے ہیں کہ ہم جھک جائیں گے یا ٹوٹ جائیں گے، ہم نے ’لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ‘ پڑھا ہوا ہے اور یہ عہد کیا ہے کہ ہم یزیدیت کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائیں گے کیوں کہ یہ شرک ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا ہے کہ جنرل یحییٰ خان نے فوج کا کندھا استعمال کرکے اپنے اقتدار کو 10 سال تک کھینچنے کیلئے ظلم کا نظام قائم کیا جس کے نتیجے میں ملک ٹوٹ گیا، عاصم منیر آپ کو فوج نے ایلیکٹ نہیں کیا اور آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ آپ فوج کا کندھا استعمال کرکے 10 سال تک بیٹھیں گے تو پہلے ملک کے حالات پر فوکس کریں کہ آپ نے اس اقتدار کو لمبا کرنے کیلئے کیا کیا کچھ نہیں کیا؟ آپ نے 9 مئی کا فالس فلیگ آپریشن کروایا تاکہ پی ٹی آئی کو کرش کرسکیں پھر الیکشن میں عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تو آپ نے ووٹ چوری کرکے مینڈیٹ سزا یافتہ مجرموں کے حوالے کردیا۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے میڈیا سے آزادی چھین لی، 26 ویں ترمیم کے ذریعے آپ نے ججز کو سرکاری محکمہ بنا دیا اور ججز کو کنٹرول کر لیا، آپ نے جمہوریت ختم کردی، آپ نے رول آف لاء ختم کردیا، آپ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ظلم کی داستانیں رقم کیں تو اس کے نتیجے میں بیرونی سرمایہ کاری آنا بند ہوگئی جس پر پچھلے تین سالوں میں آپ نے ملک پر قرضہ دگنا کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور؛ احتجاج کرنے پر رہنما جماعت اسلامی سمیت جمعیت کے متعدد کارکنان گرفتار
  • جنوبی کوریا: کرپشن کیس میں اپوزیشن رکن پارلیمان گرفتار
  • 26نومبر احتجاج کیس میں 11 گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد
  • تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی، عمران خان
  • اسلام آباد: 26 نومبر احتجاج کیس میں 11 گرفتار ملزمان پر فردِ جرم عائد
  • وقف ترمیمی قانون پر عبوری ریلیف بنیادی مسائل کا حل نہیں ہے، علماء
  • 26 نومبر احتجاج کیس،عامرکیانی ، عمران اسماعیل کی بریت درخواستوں پر سرکار کو نوٹس
  • راجہ فاروق خان ریاست کے بڑے لیڈر ہیں، فرید خان
  • قائمہ کمیٹی کا جنگلات کی کٹائی کا جائزہ،سیٹلائٹ نگرانی کی سفارش
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ: کیا اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی کا معاملہ حل ہوگیا؟