بیل آؤٹ پیکیج ،اگلی قسط کیلئےآئی ایم ایف وفداسلام آباد پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
7ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے تحت ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کیلئےآئی ایم ایف کا جائزہ مشن مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اقتصادی جائزہ مذاکرات کل4سے15مارچ تک جاری رہیں گے، پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے، آئی ایم ایف کا9رکنی وفد نیتھن پورٹر کی قیادت میں2ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کے لیے تجاویز بھی دیگا ، آئی ایم ایف کی رضامندی کی صورت میں ہی تنخواہ دار طبقے کو ریلیف ملنے کا امکان ہے، وفد کے وزارت خزانہ، وزارت توانائی، منصوبہ بندی اور سٹیٹ بینک سے مذاکرات ہوں گے۔ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر اداروں اور وزارتوں کے ساتھ بھی مذاکرات ہوں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف
پڑھیں:
یہودی درندوں کے حملوں سے 79 مسلمان غزہ میں شہید
453 افراد شدید زخمی ، ملبے میں دبی صرف 10 نعش نکالی جاسکی ہیں ، صحت حکام
امداد کے تلاش میں سرکردہ یومیہ متعدد افراد کی شہادتیں ، درجنوں افراد زخمی ہوچکے
غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 79 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، جن میں 23 امداد کے متلاشی افراد بھی شامل ہیں، جب کہ 453 افراد زخمی ہوئے ہیں، جیسا کہ علاقے کی وزارتِ صحت نے بتایا۔اسی مدت کے دوران، پچھلے اسرائیلی حملوں کے ملبے سے مزید 10 لاشیں بھی نکالی گئیں، وزارت نے مزید بتایا۔بیان میں کہا گیا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل کی غزہ پر جنگ کے نتیجے میں کل 59,587 فلسطینی شہید اور 143,498 زخمی ہو چکے ہیں۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ 279 ایسی اموات کو بھی سرکاری اعداد و شمار میں شامل کیا گیا ہے جن کی عدالتی کمیٹی نے تصدیق کی، اور جو پہلے لاپتہ افراد میں شامل تھیں۔وزارتِ صحت کے مطابق، 27 مئی کو اسرائیل کی جانب سے نیا امدادی نظام نافذ کیے جانے کے بعد سے اب تک 1,083 امداد کے متلاشی افراد شہید اور 7,275 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔