جنوبی افریقی بولنگ سے متعلق انیل کمبلے کا بڑا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
سابق بھارتی اسپنر انیل کمبلے نے جنوبی افریقی بولنگ اٹیک کی ستائش کر دی۔
چیمپیئنز ٹرافی میں ان کی پرفارمنس دیکھ کر انھوں نے کہا کہ ان کے پاس کوالٹی اور ورائٹی موجود ہے، جس کی بدولت پروٹیز کا بولنگ اٹیک مکمل دکھائی دیتا ہے۔
انیل کملبے نے جنوبی افریقی پیسر مارکو جینسن کی پرفارمنس کو سراہا ہے۔
سابق اسپنر نے کہا کہ مارکو جینسن کے ہمراہ کیسگاسو ربادا اور لونگی نگیڈی کی شمولیت سے ان کا اٹیک حریف بیٹنگ لائن کے لیے دہرے وار کی مانند ہے جبکہ ملڈر نے درمیانی اوورز میں اچھی پرفارمنس دی۔
واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں جنوبی افریقا نے گروپ میچز میں افغانستان اور انگلیںڈ کو شکست دی تھی جبکہ آسٹریلیا کے خلاف میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔
اس طرح، جنوبی افریقی ٹیم 5 پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی پر سر فہرست رہی۔ سیمی فائنل میں پروٹیز کا کیوی ٹیم سے مقابلہ 5 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جنوبی افریقی
پڑھیں:
سام سنگ کا پَتلے اسمارٹ فونز کی پروڈکشن بڑھانے کا فیصلہ
سام سنگ نے پتلے اسمارٹ فونز کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کا مقصد صارفین کی اسٹائل اور پرفارمنس کے لحاظ سے نئے تقاضوں کو پورا کرنا ہے۔ حالیہ برسوں میں لوگوں کی دلچسپی پتلے اور ہلکے فونز میں زیادہ بڑھ گئی ہے، اور سام سنگ اس ٹرینڈ کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔
سام سنگ نے اپنے سیمی کنڈکٹر اور موبائل ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئی جدتوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پتلے فونز بھی بہترین پرفارمنس فراہم کر سکیں۔ سام سنگ کا مقصد ایسے فونز بنانا ہے جو نہ صرف پتلے ہوں بلکہ ان کی پرفارمنس میں بھی کمی نہ آئے۔
سام سنگ نے اپنے مقابلے میں ایپل اور ژیاؤمی جیسے برانڈز کے فونز کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے، کیونکہ یہ کمپنیاں پہلے ہی پتلے اور ہلکے فونز کی پیداوار میں کامیاب ہو چکی ہیں۔
مزید برآں سام سنگ نے اسکرین، بیٹری اور پروسسر کی تکنیکی خصوصیات کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے تاکہ اس کے نئے پتلے فونز میں بہترین بیٹری لائف اور پرفارمنس ہو۔