عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)
عدالت نے عمر ایوب اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان کے روبرو ہوئی۔
عدالت نے دوران سماعتِ عمر ایوب ،عامر ڈوگر اور عامر مغل کے عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جب کہ شعیب شاہین اور بیرسٹر گوہر کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت میں بیرسٹرگوہر خان کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی۔
دورانِ سماعت ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر آج بھی دلائل نہیں ہوسکے، جس پر عدالت نے کیسز کی آئندہ سماعت23 اپریل تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ بیرسٹرگوہر خان و دیگر کیخلاف تھانہ آئی 9 میں 2 مقدمات درج ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وارنٹ گرفتاری جاری عمر ایوب
پڑھیں:
9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
— فائل فوٹوراولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو پر حملے کے کیس کی سماعت شیڈول تھی۔
عدالت نے اس کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3 مئی تک ملتوی کر دی۔