رمضان المبارک کا چاند 2 دن کا ہوچکا، علما ئے کرام پر تنقید کرنیوالے شہری کیخلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
پشاور(اوصاف نیوز) رمضان المبارک کا چاند 2 دن کا ہے ، بنوں پولیس نے علمائے کرام کے خلاف نامناسب ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنیوالے شہری کیخلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ماماش خیل کے رہائشی ابرار نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں اس نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اعلان نہ کرنے پر علمائے کرام کے خلاف مبینہ طور پر نازیبا زبان کا استعمال کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالغفار قریشی یہ معاملہ صدر پولیس کے علم میں لائے جس پر قانونی کارروائی شروع کی گئی۔ایف آئی آر میں شکایت کنندہ مولانا عبدالغفار قریشی نے پولیس کو بتایا کہ ابرار نے ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان نہ کرنے پر علما کی مذمت کی تھی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملزم کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ چاند 2 دن کا ہے، بنوں اور پاکستان کے علما نے ہمیں پہلے روزے سے محروم کردیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پشاور؛ بی آر ٹی روٹس پر چلنے والی بسوں، ویگنوں کے خاتمے کیلئے72 گھنٹوں میں رپورٹ طلب
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: رمضان المبارک کا چاند
پڑھیں:
پشاور میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
علامتی تصویرپشاور میں گورا قبرستان کے قریب مخالفین کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان گاڑی پر فائرنگ کر کے فرار ہوئے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دیدی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت کرامت شاہ اور یوسف خان کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق مقتول کرامت شاہ حال ہی میں قتل کیس میں جیل سے ضمانت پر رہا ہوا تھا۔ مقتول بھتیجے کے قتل کیس میں جیل گیا تھا۔