Express News:
2025-11-03@19:16:30 GMT

جنوبی کیرولائنا میں خوفناک جنگلاتی آگ، ایمرجنسی نافذ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

کولمبیا: جنوبی اور شمالی کیرولائنا میں خطرناک جنگلاتی آگ بھڑکنے کے بعد حکام نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔

جنوبی کیرولائنا کے گورنر ہنری مک ماسٹر نے اتوار کے روز ریاست بھر میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کہا کہ خشک اور تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ مزید پھیلنے کا خطرہ ہے۔ حکام نے ریاست گیر جلاؤ پر پابندی لگا دی ہے، جو غیر معینہ مدت تک برقرار رہے گی۔

مائرٹل بیچ، جنوبی کیرولائنا کے قریب کیرولائنا فاریسٹ فائر نے تقریباً 1,600 ایکڑ زمین جلا کر راکھ کر دی۔ اتوار کی شام تک، آگ کا 30 فیصد حصہ قابو میں لایا جا چکا تھا اور متاثرہ رہائشیوں کو گھروں کو واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔

شمالی کیرولائنا میں بھی صورت حال سنگین ہے۔ حکام نے 176 فائر کے پیش نظر بلو رِج ماؤنٹینز میں بھی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی۔ یہ آگ اب تک 500 ایکڑ رقبہ جلا چکی ہے اور اس کا بھی 30 فیصد حصہ قابو میں ہے۔

نیشنل ویدر سروس کے مطابق، خشک اور تیز ہوائیں آگ کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور مزید تباہی کا خدشہ برقرار ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مغربی ٹیکساس اور مشرقی نیو میکسیکو میں بھی تیز ہواؤں اور خشک موسم کے باعث جنگلاتی آگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے، جس کے باعث مزید احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بھارت، آندھرا پردیش میں مندر میں بھگدڑ، 9 افراد ہلاک

ANDHRA PRADESH:

بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں مندر میں بھگدڑ سے 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

آندھراپردیش کے حکام نے بتایا کہ کاسیگوبا میں واقع سری وینکاٹیسوارا سوامی مندر میں ہندو مذہبی تقریب کے دوران یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہاں عبادت کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ریاست کے نائب وزیراعلیٰ پاوان کالیان نے بتایا کہ اس واقعے کی انکوائری کی جائے گی اور تصدیق کی کہ بھگدڑ میں 9 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مندر میں ہلاک ہونے والے افراد میں 8 خواتین اور ایک لڑکا شامل ہے اور زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

مقامی انتظامیہ اور میڈیا کے مطابق مندر میں گنجائش سے زیادہ تقریباً 25 ہزار افراد موجود تھے اور وہاں داخلے اور اخراج کے لیے الگ سے دروازہ نہیں تھا اور افراتفری اس وقت پھیل گئی جب ہجوم پر ریلنگ گری تھی جیسے ہی عبادت گزار مندر کی پہلی منزل کی طرف چڑھ رہے تھے۔

حکام نے بتایا کہ مندر کی انتظامیہ سرکاری نہیں بلکہ نجی ہاتھوں میں ہے اور منظوری کی ضرورت نہیں ہے اور انتظامیہ کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا، اس لیے حفاظت اقدامات نہیں کیے جاسکے۔

خیال رہے کہ آندھرا پردیش میں پیش آنے والا یہ پہلا حادثہ نہیں ہے بلکہ 2025 میں پہلے بھی مندروں سمیت دیگر مقامات پر اس طرح کے حادثات پیش آچکے ہیں۔

جنوبی ریاست تامل ناڈو میں ستمبر میں مشہور اداکار کی سیاسی ریلی میں بھی اسی طرح کا حادثہ پیش آیا تھا اور 39 شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

جون میں کرناٹکا میں کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر پیش آنے والے واقعے میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • حماس نے غزہ امن معاہدے کے تحت مزید 3 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں
  • ریاست نئے مالیاتی معاہدے کی کھوج میں
  • پنجاب دفعہ 144 نافذ، جلسے اور ریلیاں ممنوع، لاؤڈ اسپیکر صرف اذان و خطبے کے لیے محدود
  • پنجاب میں اسکول ٹائمنگز کی خلاف ورزی پر دس لاکھ تک جرمانہ، نیا شیڈول فوری نافذ
  • میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے بعد خوفناک آتشزدگی، 22 افراد ہلاک
  • بھارت، آندھرا پردیش میں مندر میں بھگدڑ، 9 افراد ہلاک
  • امریکہ ،وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر پابندیاں عائد
  • اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید
  • وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کردیں
  • پنجاب : لاؤڈ سپیکر ایکٹ سختی سے نافذ کرنے کا فیصلہ