عمرے کی غرض سے سعودی عرب جانے والے مسافروں سے کینیڈا کے جعلی ویزے برآمد کرلیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی غرض سے سعودی عرب جانے والے 4 مسافر آف لوڈ کیے،  مسافروں سے کینیڈا کے جعلی ویزے برآمد کر لئے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسافروں کی شناخت محمد شریف، محمد شفیق ، محمد عدنان اور محمد خلیل کے نام سے ہوئی، مسافروں کا تعلق خوشاب سے ہے۔

بیان کے مطابق مسافر فلائٹ نمبر SV727 کے ذریعے سعودی عرب جارہے تھے، مسافر عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے، دوران تلاشی مسافروں کے قبضے سے کینیڈا کے جعلی ویزے برآمد  ہوئے۔

ایف آئی اے کے مطابق مسافروں کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

یوتھ فٹبال ناروے کپ 2026 شروع، لیاری فٹبال اکیڈمی کو ویزے نہ مل سکے

دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ناروے کپ 2025 میں شرکت کے لیے لیاری فٹبال اکیڈمی کو ویزے جاری نہ ہو سکے۔

سندھ حکومت کی مالی اعانت کے باجود اکیڈمی تاخیر کے سبب شرکت سے قاصر رہی۔ ناروے کے سفارت خانہ نے اگلے سال ایونٹ میں شرکت کے لیے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرادی۔

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں جاری ایونٹ میں پاکستان کی دو ٹیمیں اسٹریٹ چلڈرنز، اسلام آباد اور فیوچر پاکستان فٹبال کلب شریک ہیں۔

سندھ حکومت نے لیاری فٹبال اکیڈمی کو 1 کروڑ 84 لاکھ روپے کی مالی امداد دی ہے۔

اکیڈمی کی ٹیم اب ایشین پریمیئر انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔

سنگاکپ یکم تا 8 نومبر میں سنگا پور میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • الیکشن کمیشن اب ایک ریاستی ادارہ نہیں جعلی حکومت کی بی ٹیم بن چکا ہے: بیرسٹر سیف
  • فرانس اور برطانیہ کے بعد کینیڈا کا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور
  • زیارات پر جانے والے عزاداران امام حسینؑ پر پابندی لگانا حکومتی نااہلی ہے، علامہ باقر عباس زیدی
  • یوتھ فٹبال ناروے کپ 2026 شروع، لیاری فٹبال اکیڈمی کو ویزے نہ مل سکے
  • چینی کمپنیوں کی گدھے کا گوشت برآمد کرنے کی درخواست
  • کراچی میں فائرنگ سے مرد اور خاتون قتل، لاشیں سنسان مقام سے برآمد
  • پاکستان علما کونسل کا اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق کانفرنس کی تائید کا اعلان
  • کراچی میں فائرنگ سے مرد اور خاتون قتل؛ سنسان مقام سے لاشیں برآمد
  • علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے اسمگلنگ کی کوشش ناکام؛ بھاری مقدار میں منشیات برآمد
  • کوئٹہ : حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان گرفتار