اُڑان پاکستان کا مقصد ہے کہ ملک کو ون ٹریلین کی اکانومی بنایا جائے، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اُڑان پاکستان کا مقصد ہے کہ ملک کو ون ٹریلین کی اکانومی بنایا جائے۔
احسن اقبال نے نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو مثبت رویے کی ضرورت ہے، پاکستان بحالی کی طرف جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور انجینیئر میں نے نارووال میں انجنئیرنگ یونیورسٹی بنائی، میرے دادا نے نارووال میں ویٹرنری یونیورسٹی بنائی، 2018ء میں میرے ساتھ حادثہ ہو گیا، حکومت بھی چلی گئی۔
وفاقی بیوروکریٹس کی ترقی کے زیرِ التواء عمل کو آگے بڑھانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی تیاری مکمل
احسن اقبال نے کہا کہ نارووال سپورٹس سٹی بنانے کے جرم میں مجھے جیل میں ڈال دیا گیا، اب نارووال سپورٹس سٹی میں ساؤتھ ایشیاء گیمز کے مقابلے ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا کے اچھے اثرات بھی ہیں اور یہ پھندا بھی ہے، اگر نارووال میڈیکل کالج نہ بنتا تو بچوں کو 2 کروڑ روپے خرچ کر کے ڈاکٹر بننا پڑتا ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: احسن اقبال
پڑھیں:
گلشن اقبال میں نالے کی صفائی کے دوران پانی کی لائن پھٹ گئی
کراچی:گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب نالے کی صفائی کے دوران ڈسٹری بیوشن کی 8 انچ پانی کی لائن پھٹ گئی۔
لائن پھٹنے کے باعث ہزاروں گیلن پانی ضائع ہو رہا ہے تاہم ضائع ہونے والے پانی کی نالے اندر ہی نکاسی ہورہی ہے، یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔
واقعے کی اطلاع واٹر کارپوریشن حکام کو دے دی گئی ہے اور مرمت کا عمل جلد شروع کیے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ چند ہفتے قبل جامعہ کراچی میں واٹربورڈ کی 84 انچ پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کے بیشتر علاقے 15 دن تک پانی سے محروم رہے تھے۔