حکومت سے مذاکرات کامیاب: پیٹرولیم ڈیلرز نے کل کی ہڑتال کی کال واپس لے لی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
پیٹرولیم ڈیلرز نے وفاقی حکومت سے مذاکرات کے بعد کل کی ہڑتال کی کال واپس لے لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک سے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے مذاکرات کیے ہیں، اس موقع پر اوگرا کے چیئرمین اور وزارت پیٹرولیم کے حکام بھی شریک تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز کی مخالفت کی ہے۔
اب مذاکرات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کے عمل میں ڈیلرز ایسوسی ایشن سے بھی رائے لی جائےگی۔
واضح رہے کہ وزیر پیٹرولیم نے آئل سیکٹر کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب ترجمان پیٹرولیم ڈیلرز نے کہا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وزیر پیٹرولیم سے مذاکرات ہوئے ہیں، جس کے بعد ڈیلرز نے کل کی ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پیٹرولیم ڈیلر کال واپس کل کی ہڑتال مصدق ملک وزیر پیٹرولیم وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیٹرولیم ڈیلر کال واپس کل کی ہڑتال مصدق ملک وزیر پیٹرولیم وی نیوز پیٹرولیم ڈیلرز نے وزیر پیٹرولیم کال واپس
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس اور 9 مئی مقدمات کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہی ہو گا۔
اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ضرورت کے مطابق ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس اور دیگر مقدمات کے باقی ملزمان اے ٹی سی راولپنڈی میں پیش ہوں گے۔
پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہیں: وکیل فیصل ملک
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے کہا ہے کہ آج 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت تھی، جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی ہو گئی۔
وکیل فیصل ملک نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت نے بتایا کہ ایک نوٹیفکیشن آرہا ہے، ہمیں بتایا گیا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس جیل سے دوبارہ اے ٹی سی راولپنڈی میں آرہا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
فیصل ملک نے مزید کہا ہے کہ ہم عدالت میں درخواست دے رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت میں پیش کیا جائے، ہم پنجاب حکومت کے ایسے نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہیں۔
Post Views: 6