چیمپئن بننے کا مشن، پہلا سیمی فائنل آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی کے ناک آؤٹ مرحلے کا آج سے آغاز ہو رہا ہے دبئی میں کھیلے جا رہے پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کو جیت کر چیمپئن بننے کے مشن میں آج سے ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز ہو رہا ہے۔ پہلا سیمی فائنل دبئی میں کھیلا جا رہا ہے جس میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ مقابلہ دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔اس بڑے سیمی فائنل میں ایک جانب ٹیسٹ اور ون ڈے کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا تو دوسری جانب ٹی 20 ورلڈ چیمپئن بھارت ہے اور ماہرین ایونٹ جیتنے کے لیے ایک بار پھر بلیو شرٹس کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔چیمپئنز ٹرافی کا میزبان پاکستان، تاہم بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں کھیل رہی ہے اور تین میچز کھیل کر وہاں کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوچکی ہے۔ٹورنامنٹ میں بھارت اپنے تینوں میچز جیت کر نا قابل شکست ہے، تاہم آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ہرانے کے لیے بلیو شرٹس کو پوری قوت لگانا ہوگی۔ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں کینگروز کو واضح برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں نے اب تک 151 میچز کھیلے ہیں۔ آسٹریلیا نے 84 جب کہ بھارت نے 57 میچ جیت رکھے ہیں جب کہ 10 میچز بے نتیجہ رہے۔آج کا میچ انڈیا جیتا تو چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو دبئی میں ہی کھیلا جائے گا جب کہ آسٹریلیا کی فتح کی صورت میں فائنل میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔فائنل میچ کی دوسری ٹیم کل (بدھ) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کے درمیان لاہور میں کھیلے جا رہے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم ہوگی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل ا سٹریلیا
پڑھیں:
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی سے قبل بین آسٹن کی یاد میں خاموشی
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل بین آسٹن کی یاد میں ایک منٹ خاموشی اختیار کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کے باقاعدہ آغاز سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
For Ben ❤️ pic.twitter.com/FoEMoQZpUt
— Cricket Australia (@CricketAus) October 31, 2025اس دوران بین آسٹن کی تصویر میدان میں لگی بڑی اسکرین پر چلائی گئی۔
A minute of silence was observed at the MCG following the tragic passing of Ben Austin ❤️ pic.twitter.com/xly79nAgcg
— cricket.com.au (@cricketcomau) October 31, 2025یاد رہے کہ 17 سالہ بین آسٹن میلبرن میں نیٹس میں پریکٹس کے دوران سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔
انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
گزشتہ روز آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرے سیمی فائنل میچ سے قبل بھی بین آسٹن کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔