انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کے باوجود پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں ملا، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کے باوجود پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں ملا، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج پورا ایک سال ہوگیا، انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کے باوجود پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں جاری کیا گیا، الیکشن کمیشن آئینی ذمے داری نبھانے میں ناکام ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے بھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ روکا ہوا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمے داری ادا کرنے میں ناکام دکھائی دیتا ہے، مخصوص نشستیں ملنا ہمارا حق ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کرانے والی جماعتوں کو سرٹیفکیٹ مل گئے، لیکن ہمیں تاحال سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا گیا، سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں پر ہمارے حق میں فیصلہ دیا تھا۔
واضح رہے کہ 10 فروری کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ختم ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھاکہ صرف ایک بار رابطہ ہوا تھا، دھیمے انداز اور دانش مندانہ فیصلوں کے تحت کوئی سیاسی حل تلاش کیا جانا چاہیے تھا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ صوابی جلسے کے حوالے سے بانی پی ٹی ائی بہت خوش تھے، انہوں نے کہا کہ 8 فروری الیکشن کے بعد پہلی دفعہ اتنے لوگ نکلے ہیں، ہم اپنا مینڈیٹ کبھی نہیں بھولیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ صوابی کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا ووٹ اور مینڈیٹ جمہوریت کی بنیاد ہے۔
صحافی کی جانب سے عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو بھیجے گئے خط سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ایک ہی رابطہ ہوا، اس کے بعد کوئی رابطہ نہیں ہوا تھا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انٹرا پارٹی الیکشن بیرسٹر گوہر نے کہا الیکشن کمیشن کو سرٹیفکیٹ پی ٹی ا ئی کہا کہ
پڑھیں:
سیاف کی اپیل پر میرٹ کی پامالی کیخلاف احتجاجی کیمپ قائم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-11-18
بدین (نمائندہ جسارت )ایس یو پی اسٹوڈنٹس فیڈریشن (سیاف) کی مرکزی اپیل پر سندھ پبلک سروس کمیشن میں میرٹ کی پامالی اور کرپشن کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم، کیمپ میں بڑی تعداد میں طلبہ اور تنظیمی رہنماؤں نے شرکت کی۔سندھ یونائیٹڈ اسٹوڈنٹس فیڈریشن (سیاف) کی مرکزی اپیل پر سندھ پبلک سروس کمیشن میں میرٹ کی پامالی اور کرپشن کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ میں ایس یو پی کے مرکزی نائب صدر ایڈوکیٹ امیر آزاد سمیت بڑی تعداد میں طلبہ اور تنظیمی رہنماؤں نے شرکت کی اس موقع پر سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی نائب صدر امیر آزاد پھنور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن مکمل طور پر میرٹ کو پامال کرنے والا ادارہ بن چکا ہے، جو پاکستان پیپلز پارٹی کی کرپٹ حکومت کے آشیر باد سے چل رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پیپلز پارٹی حکومت سفارش اور رشوت کے عوض نوکریاں فروخت کر کے اہل اور محنتی نوجوانوں کی حق تلفی کر رہی ہے، جس سے سندھ کا مستقبل تاریک بنایا جا رہا ہے، رہنماؤں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ مایوسی کا شکار نہ ہوں بلکہ اس ناانصافی اور کرپٹ نظام کے خلاف پرامن عوامی جدوجہد کا حصہ بنیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ افسر شاہی اور کمیشن مافیا کے دفاتر کا عوامی محاصرہ کر کے ہی انصاف اور حق حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے باشعور نوجوان ہی اصل طاقت ہیں اور اگر وہ منظم ہو جائیں تو سفارش اور کرپشن کے اس گھناؤنے کھیل کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ احتجاجی کیمپ میں شریک رہنماؤں میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی نائب صدر امیر آزاد پنہور، سیاف کے مرکزی صدر امر آکاش لاکو، مرکزی جنرل سیکریٹری زبیر حسن پنہور، مرکزی نائب صدر ارسلان آریسر، دانش نور سومرو، ضلعی رہنما سکندر پنہور، فدا شاہ اور ماجد انصاری اور دیگر عہدیدران اور کارکن بڑی تعداد شامل تھے۔