حرمین شریفین میں مسنون اعتکاف کی رجسٹریشن کل سے شروع ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
ریاض: سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے حرمین شریفین نے اعلان کیا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی مقدس مساجد میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا آغاز 5 مارچ بروز بدھ کو ہوگا۔
رجسٹریشن صبح 11 بجے سے شروع ہوگی اور اتھارٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔ یہ عمل مخصوص تعداد میں درخواستوں کی تکمیل تک جاری رہے گا۔
اعتکاف 20 رمضان (20 مارچ) کو شروع ہوگا اور ماہِ رمضان کے اختتام تک جاری رہے گا۔ اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ اعتکاف کے اجازت نامے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے جاری کیے جائیں گے اور اس کے لیے مخصوص شرائط و ضوابط کو پورا کرنا ضروری ہوگا۔
اعتکاف ایک گہرا روحانی تجربہ ہے جس میں عبادت گزار خود کو نماز، قرآن کی تلاوت اور ذکر و اذکار کے لیے وقف کر دیتے ہیں۔ یہ عمل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے، جس میں معتکفین مسجد میں قیام کرتے، عبادت کرتے اور دنیاوی مصروفیات سے الگ ہو کر روحانی قربت حاصل کرتے ہیں۔
سعودی عرب میں رمضان کا آغاز یکم مارچ کو ہو چکا ہے اور توقع ہے کہ ہزاروں عبادت گزار حرمین شریفین میں اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گے تاکہ روحانی یکسوئی اور عبادت میں مصروف ہو سکیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حیفا ریفائنری پر ایرانی حملے کی ایک اور ویڈیو آ گئی
ایران کے 3 میزائل لگنے کے بعد یہ پلانٹ ابھی تک دوبارہ کام شروع نہیں کر سکا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کی، جس میں تہران کے ساتھ 12 روزہ جنگ میں حیفا آئل ریفائنری پر ایرانی میزائل حملے کے لمحات دکھائے گئے۔ جنگ کے دوران اس ویڈیو کی نشریات پر پابندی تھی، لیکن لگتا ہے کہ صہیونی رژیم کے میڈیا سنسر شپ سروس نے اب اسے جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ایران کے 3 میزائل لگنے کے بعد یہ پلانٹ ابھی تک دوبارہ کام شروع نہیں کر سکا۔ واضح رہے کہ اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جاری جنگ کے دوران، اسلامی جمہوریہ ایران نے حیفا آئل ریفائنری اور کئی دیگر علاقوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔ یہ پلانٹ پٹروکیمیکل کمپنی "بازان" کی ملکیت میں ہے اور حیفا بندرگاہ کے ساحل پر واقع ہے۔ جو فلسطین کے مقبوضہ علاقے میں تیل کی سب سے بڑا پلانٹ ہے۔