9 مئی مقدمات: مسرت جمشید اور جمشید اقبال کی عبوری ضمانت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
سٹی42 : انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں سابق صوبائی وزیر مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کیخلاف لاہور جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ سمیت 8 مقدمات کی سماعت کی،مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے سلسلے میں عدالت پیش ہوئے۔
کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی
دوران سماعت پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کیخلاف مقدمات کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا ہے، تمام مقدمات میں انویسٹی گیشن مکمل ہو چکی ہے۔
بعدازاں عدالت نے جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ کی عبوری ضمانت میں 22 مارچ تک توسیع کردی.
خیال رہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ شادمان ،تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔
چاند دکھانے والے چاند ہی کھا گئے
Ansa Awais Content Writerذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 لاہور لاہور لاہور جمشید اقبال چیمہ مسرت جمشید چیمہ کی عبوری ضمانت چیمہ اور چیمہ کی
پڑھیں:
9 مئی؛ زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں گواہ طلب
لاہور:سانحہ 9 مئی کے سلسلے میں زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں عدالت نے گواہوں کو طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل کے روبرو سانحہ 9 مئی زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہوں کو شہادت ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا ۔
دورانِ سماعت عدالتی عملے نے جیل میں ملزمان کی حاضری مکمل کی، جن میں سے زیر حراست ملزمان میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید شامل ہیں جب کہ ملزمان کی جانب سے رانا مدثر عمر اور میاں علی عمار ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
بعد ازاں عدالت نے مقدمے کے جیل ٹرائل کی کارروائی کل تک کے لیے ملتوی کر دی ۔
یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس نے زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ، جس میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنان کو 9 مئی بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے
دریں اثنا سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں زیر حراست پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواست پر سماعت عدالت نے 8 نومبر تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر وکیل سے ضمانتوں پر دلائل طلب کرلیے۔ عدالت نے پراسیکیوشن کو بھی ضمانتوں پر دلائل کی ہدایت کردی۔