پاکستان میں گیمنگ ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لی ایچ پی گیمنگ گیراج لیب کا آغاز کیا گیا ہے۔

نیشنل ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک نے پاکستان میں مُلّر اینڈ فپس (M&P) کے تعاون سے انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی(این آئی آئی ٹی) میں ایچ پی گیمنگ گیراج لیب کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

این آئی آئی ٹی حکومت پاکستان کی جانب سے اسٹریٹجک قومی اہمیت کے منصوبے کے طور پر تسلیم شدہ ایک اہم ادارہ ہے۔ پاک فضائیہ کی سربراہی میں NASTP صنعت، تعلیمی اداروں اور حکومت کے درمیان تعاون کو فروغ دیتا ہے تاکہ ایک ترقی پذیر ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کو تعمیر کیا جا سکے۔

نئی لیب طلباء کو ای اسپورٹس مینجمنٹ اور گیم ڈویلپمنٹ میں مہارت حاصل کرنے اور ان کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کرتی ہے جس سے وہ میڈیا، آئی سی ٹی اور ای اسپورٹس کی صنعتوں میں کیریئر کے لیے تیاری کر سکتے ہیں۔

ایچ پی گیمنگ گیراج ایک ایسا اقدام ہے جو دنیا بھر سے سیکھنے والوں کو گیمنگ اور ای اسپورٹس کی صنعت میں داخل ہونے کے لیے ضروری مہارت حاصل کرنےاور اسے فروغ دینے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

گیمنگ کے شعبے نے گزشتہ دہائی میں بے مثال عالمی ترقی حاصل کی ہے اور اہم معاشی، ثقافتی اور تکنیکی اثر و رسوخ کے ساتھ مرکزی دھارے کی تفریحی صنعت میں تبدیل ہو گیا ہے۔ دنیا بھر میں پی سی گیمرز کی اندازاً تعداد سنہ2026ء میں 909 ملین تک پہنچ جائے گی جو console سے 33 فیصد آگے سب سے بڑا سیگمنٹ ہے۔

یہ لیب مقامی ٹیلنٹ کو پروان چڑھائے گی اور نوجوان ڈیویلپرز، ای اسپورٹس پروفیشنلز اور ڈیجیٹل تخلیق کاروں کے لیے ملک کے ٹیکنالوجی پر مبنی مستقبل میں بامعنی کردار ادا کرنے کی راہ ہموار کرے گی۔

اس موقع پر افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی، ائیر آفیسر کمانڈنگ سینٹرل ایئر کمانڈ، ائیر وائس مارشل، محمد عاصم رانا (ستارہ امتیاز، ملٹری) نے کہا کہ گیمنگ اور ای اسپورٹس اب محض شوق نہیں رہے۔ یہ عالمی ڈیجیٹل معیشت کا ایک اہم حصہ ہیں۔ تاہم، اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے،صحیح مہارت، بنیادی ڈھانچے اور ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

تعاون اور شراکت داری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس اقدام کو کامیاب بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھیں۔

ایچ پی انکارپوریٹڈ کے کنٹری بزنس منیجر پاکستان، نواز دھنجی نے کہا ہم پاکستان میں ایچ پی گیمنگ گیراج کے افتتاح پر اپنے مجاز ڈسٹری بیوٹر M&P کے ساتھ تعاون کرنے پر پرجوش ہیں۔ ایچ پی میں ہم سمجھتے ہیں کہ نوجوانوں کے لیے تعلیم تک مساوی رسائی ڈیجیٹل مساوات کی کلید ہے۔

اسی طرح مُلر اینڈ فپس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر، کامران نشاط نے اس اقدام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ NASTP میں ایچ پی گیمنگ گیراج کا قیام پاکستان کے گیمنگ ایکو سسٹم کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان میں کو فروغ کے لیے

پڑھیں:

لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح کر دیا گیا

لاہور:

پاکستان ریلوے نے لاہور سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کار کے نئے ریک کا باضابطہ افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے عامر علی بلوچ نے شرکت کی اور نئی بوگیوں کا معائنہ کیا۔

ریلوے حکام کے مطابق ریل کار کے نئے ریک کو دشوار گزار راستوں پر موجود ٹریک سے گزارنے کے لیے بوگیوں کو ری فربش  کیا گیا ہے۔

بوگیوں میں مسافروں کی سہولت کے لیے کھانے پینے کی اشیاء، ابتدائی طبی امداد کے لیے ادویات، اور صفائی ستھرائی کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔

افتتاح کے موقع پر سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے کہا کہ مزید ٹرینوں میں بھی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ کھانے پینے کی اشیاء سے لے کر صفائی اور طبی امداد تک بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریل کا سفر آج بھی دیگر ٹرانسپورٹ ذرائع کے مقابلے میں سستا اور محفوظ ہے۔ ہمارا اصل مقصد مسافروں کو جلد اور بحفاظت اُن کی منزل تک پہنچانا ہے۔

عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ لوکو موٹو اور ٹریکس کی مرمت کا کام جاری ہے جبکہ انٹرنیشنل فنانسنگ کے ذریعے ٹریک کی اپ گریڈیشن بھی کی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں ٹرینوں کی رفتار اور سروس کے معیار میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح 
  • لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح کر دیا گیا
  • الجبیل: پی ای ایف کی جانب سےایگزیکٹوبزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد
  • پاکستان اور کینیڈا کا ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش میں تعاون بڑھانے پر غور
  • امریکا میں سفیر پاکستان کا پاک-امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025 کا افتتاح 
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے مالی سال 2026ء کیلئے تارکین وطن کو ویزا دینے کی حد مقرر کر دی
  • کراچی آرٹس کونسل میں 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آغاز
  • کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کا رنگا رنگ آغاز
  • بھارت پاکستان میں بدامنی پھیلانے کیلئے دہشتگردوں کے بیانیہ کو فروغ دینے میں مصروف
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے دوسرے ورلڈ کلچرل فیسٹیول کا افتتاح کردیا