کراچی: منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث 5 افراد گرفتار، جرمانہ عائد
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
کراچی:
حکومت سندھ نے منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 5 منافع خوروں گرفتار کرلیا اور 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔
حکومت سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائےبیوروآف سپلائی نے لیاری کے مختلف مارکیٹوں کا دورہ اور انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز لیاری،گارڈن اورٹیم کے ہمراہ اشیائے خوردنوش کی قیمتیں معلوم کیں۔
وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی عثمان غنی نے کہا کہ شہریوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے پر 5 منافع خور گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ معاون خصوصی نے 85 اشیائے خوردونوش کی دکانوں، لی مارکیٹ اور کلری مارکیٹ کا دورہ کرکے منافع خوروں پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کروایا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کرسکتا: طلال چوہدری
وفاقی وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری—فائل فوٹووفاقی وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کرسکتا۔
خرم شہزاد نواز کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں انسانی اسمگلنگ سے متعلق اقدامات پر بحث ہوئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ بین الاقوامی معیار کا ہے اور اس پر جعلسازی ممکن نہیں، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 200 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے سرغنہ کی گرفتاری پر ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی اور کارکردگی کو سراہا ہے۔
زرتاج گل نے کہا کہ بہت سارے عرب ممالک میں ڈی جی خان کے افراد پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
اجلاس کے دوران نوشین افتخار نے سوال کیا کہ کیا انسانی اسمگلنگ اور ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے خلاف کوئی ایکشن ہوتا ہے؟
سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ قانون موجود ہے، انسانی اسمگلنگ اور ڈیپورٹ ہونے والوں کے پاسپورٹ 5 سال کے لیے معطل ہوتے ہیں۔