بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنےآگئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
راولپنڈی:
اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی پارٹی رہنماؤں اور وکلاء سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقات کے آغاز پر ہی بشریٰ بی بی نے فیصل چوہدری کو کہا آپ ہماری پٹیشنز سے الگ ہو جائیں، ہمیں سیاسی وکیل کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ایک پروفیشنل وکیل کی ضرورت ہے۔
بشریٰ بی بی نے وکلا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اتنے دن ہماری ملاقات بند رہی آپ لوگوں نے کیا کیا۔
بانی پی ٹی آئی نے وکیل سلمان صفدر سے مکالمہ کیا کہ آپ ہمیں پروفیشنل وکیل کا نام بتائیں جو ہماری پٹیشنز اور جیل کے معاملات کو دیکھے، پارٹی اپنے بیانیے کو مزید مؤثر کرے، اس طرح معاملات حل نہیں ہوں گے۔
پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کے دوران بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کس طرح سابق وزیراعظم کی ملاقات روکی جاسکتی ہے، جو سلوک کیا جا رہا ہے، وہ سب کے سامنے ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں سے کہا اگر میری ملاقات روکی جاتی ہے تو پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کو جیل کے باہر احتجاج کرنا چاہیے، ورکرز صرف میری رہائی دیکھنا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر بشریٰ بی بی نے کہا میرے 4 فوکل پرسن ہیں، ان کے علاؤہ کوئی نہیں، رائے سلمان کھرل، مبشر مقصود اعوان، نعیم پنجھوتہ اور خالد یوسف چوہدری میرے فوکل پرسن ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کو بیرسٹر سلمان صفدر نے چوہدری ظہیر عباس کا نام دیا جس کو انہوں نے قبول کرلیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پارٹی رہنماؤں بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
عمران خان کی رہائی کے لیے ایک اور کوشش ،سابق رہنماؤں نے اہم فیصلہ کرلیا ۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں نے عمران خان کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔گزشتہ روز شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو پارٹی کے سابق رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔رابطہ کاری مشن میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ کے رہنماؤں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق قیادت ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی کوشش کرے گی، سابق رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سے معاملات کو حل اور درست کرنے کیلئے کردار ادا کرنےپرگفتگو کی۔ذرائع نے بتایاکہ سابق رہنماؤں نے اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سے بھی ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔