روہت شرما کا بڑا کارنامہ، تاریخ ساز ریکارڈ بنانے والے دنیا کے پہلے کپتان بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے نئی تاریخ رقم کردی۔روہت شرما دنیا کے پہلے ایسے کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے تمام چار آئی سی سی ٹورنامنٹس کے فائنل میں ٹیم کی قیادت کی ہے۔ روہت نے بھارت کو جون 2023 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، نومبر 2023 میں ون ڈے ورلڈ کپ، جون 2024 میں ٹی 20 ورلڈ کپ اور اب مارچ 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل تک پہنچایا ہے۔روہت شرما سے قبل مہندرا سنگھ دھونی نے بھارت کو 2007 اور 2014 کے ٹی 20 ورلڈ کپ فائنلز، 2011 کے ون ڈے ورلڈ کپ فائنل اور 2013 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچایا تھا لیکن وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کھیلنے کا موقع نہیں پا سکے۔
نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن نے اپنی ٹیم کو 2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ، جون 2021 کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور نومبر 2021 کے ٹی20 ورلڈ کپ فائنل میں پہنچایا، مگر ان کے دور میں کیویز چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جگہ نہیں بنا سکے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 میں روہت کی قیادت میں بھارت اب تک ناقابل شکست رہا ہے۔ بھارتی ٹیم نے 20 فروری کو دبئی میں کھیلے گئے ابتدائی گروپ میچ میں بنگلا دیش، دوسرے میچ میں روایتی حریف پاکستان۔ تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف فتح حاصل کی جبکہ سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔
روہت شرما کپل دیو اور دھونی کے بعد آئی سی سی ٹرافی جیتنے والے تیسرے بھارتی کپتان ہیں، روہت شرما اتوار کو اپنا دوسرا آئی سی سی ٹائٹل جیتنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ فائنل میں بھارت کا مقابلہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کے فاتح سے ہوگا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف منتخب ٹیم من وعن وہی ہے جس نے چیمپیئنز ٹرافی میں قومی پرچم سرنگوں کیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی نیوزی لینڈ روہت شرما فائنل میں کے فائنل ورلڈ کپ
پڑھیں:
دوسرا ٹی 20: پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
ڈھاکا:دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔
دونوں ٹیمیں میرپور کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔ پاکستان ٹیم میں آج کے میچ کیلئے ایک تبدیلی کی گئی ہے، ابرار کی جگہ احمد دانیال اپنا ڈیبیو میچ کھیلیں گے۔
بنگلا دیش کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، تسکین اور تمیم کی جگہ نعیم شیخ اور شریف الاسلام ٹیم میں واپس آئے ہیں۔
پاکستان کو بنگال ٹائیگرز کے ہاتھوں سیریز میں شکست کی تاریخی رسوائی سے بچنے کیلیے آج کے میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔
پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔
پاکستان الیون:
فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسن نواز، سلمان آغا (کپتان)، محمد نواز، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عباس آفریدی، سلمان مرزا، احمد دانیال
بنگلہ دیش الیون:
پرویز حسین ایمان، نعیم شیخ، لٹن داس (کپتان و وکٹ کیپر)، توحید ہریدوئے، شمیم حسین، جاکر علی، مہدی حسن، رشاد حسین، تنظیم حسن، شریف الاسلام، مستفیض الرحمان