بنوں کنٹونمنٹ پر حملہ آور16دہشتگردہلاک،5جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بنوں کنٹونمنٹ پر حملہ آور16دہشتگردمارے گئے، ہلاک دہشتگردوں میں 4خودکش حملہ آور بھی شامل تھے،
شدید جھڑپ میں 5بہادر جوان دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارجی عناصر نے بنوں کنٹونمنٹ پر دہشتگرد حملے کی کوشش کی،حملہ آوروں نے کنٹونمنٹ کی سکیورٹی توڑنے کی کوشش کی،سکیورٹی فورسز کی فوری جوابی کارروائی نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے بارود سے بھری 2گاڑیاں چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرائیں،بہادر جوانوں نے حملہ آوروں کا موثر مقابلہ کیا، سکیورٹی فورسز نے حملہ کرنے والے تمام 16 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشتگردوں میں 4خودکش حملہ آور بھی شامل تھے،شدید جھڑپ میں 5بہادر جوان دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔
حکومت پنجاب کی ستھرا پنجاب مہم، کچرا پنجاب مہم بن گئی، شہریوں نے سوالات اٹھا دیے
آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش دھماکوں سے چھاؤنی کی دیوار کا ایک حصہ گر گیا، مسجد، عمارت کے متاثر ہونے سے 13بے گناہ شہری شہیداور 32زخمی ہو گئے،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاعات سے ثابت ہوا ہے حملے میں افغان شہری ملوث تھے،شواہد ہیں حملے کی منصوبہ بندی اور قیادت افغانستان میں موجود خوارج سرغنوں نے کی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان توقع کرتا ہے کہ افغان حکومت اپنی ذمے داریاں نبھائے گی،توقع ہے افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے گی، پاکستان سرحد پار سے آنے والے خطرات پر ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے،ہمارے بہادر سپاہیوں، معصوم شہریوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں،پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
پاکستان کی خفیہ ایجنسی نے امریکہ کو انتہائی مطلوب دہشتگرد کس طرح پکڑا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر حملہ ا
پڑھیں:
یوکرین کا روسی آئل پورٹ پر ڈرون حملہ، غیرملکی جہازوں کو نقصان
ماسکو:(ویب ڈیسک)یوکرین نے روس کی بحیرہ اسود میں مرکزی بندرگار تاؤپسے پر ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں آئل ٹرمینل اور دو غیرملکی جہازون کو نقصان پہنچا۔غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی حکام نے بتایا کہ تاؤپسے میں ہونے والے حملے میں دو غیرملکی جہازوں کو نقصان پہنچا ہے جہاں بحیرہ اسود میں روس کے بڑے آئل ٹرمینلز میں سے ایک ہے اور حملے میں اس ٹرمینل پر آگ بھڑک اٹھی۔روس کے کراسنڈور ریجن کے ایمرجنسی آپریشنل ہیڈکوارٹرز سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تاؤپسے بندرگاہ پر ڈرون حملہ رات کو ہوا جہاں موجود دو غیرملکی جہاز نشانہ بنے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، جہاز کا عملہ سمیت وہاں کام کرنے والے دیگر افراد محفوظ ہیں لیکن بندرگاہ کی عمارت اور ٹرمینل کا انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ روسی اور یوکرینی ٹیلی گرام چینلوں میں مختلف ویڈیوز میں دیکھایا گیا ہے، جس میں ٹرمینل میں تیل کے ٹینکر میں آگ لگی ہوئی ہے۔ادھر یوکوین کی اندرونی سیکیورٹی سروس ایس بی یو کے عہدیدار نے بتایا کہ یوکرین کی فورسز نے تاؤپسے آئل ٹرمینل پر ڈورن حملہ کیا، 5 ڈرونز نے ایک آئل ٹینکر، لوڈنگ انفرا اسٹرکچر اور پورٹ کی عمارت کو نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق تاؤپسے بحیرہ اسود میں آئل ٹرمینل اور روزنیفٹ آئل ریفائنری کا مرکز ہے، جس کو یوکرین نے رواں برس کئی مرتبہ ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔