وزیراعظم سے ن لیگ کے رہنما اختیار ولی کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اختیار ولی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہء خیال کیا گیا،
وزیراعظم نے اختیار ولی کو صوبہ خیبر پختونخوا میں پارٹی معاملات کے حوالے سے عوامی روابط مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اختیار ولی

پڑھیں:

ٹرمپ اور مسک کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرتا ہوا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 جون 2025ء) ٹیکس بل پر امریکی صدر اور حکومتی کارکردگی کا محکمہ (ڈی او جی ای) کے سابق مشیر ارب پتی ایلون مسک کے درمیان پچھلے چند دنوں کے دوران اختلافات کافی بڑھ گئے ہیں۔ مسک نے یہ تجویز پیش کی کہ امریکی صدر کا مواخذہ کیا جانا چاہیے۔

ٹرمپ کی طرف سے ’شاندار‘ ایلون مسک کو الوداع

سوشل میڈیا پوسٹس کی ایک سیریز میں، مسک نے ٹرمپ کے خلاف ذاتی حملے بھی شروع کیے، جو ’’ایپسٹین فائلز‘‘ تک پہنچ گیا۔

’’ایپسٹین فائلز‘‘ دراصل جنسی مجرم متوفی جیفری ایپسٹین سے متعلق وہ دستاویزات ہیں، جس میں ان کے اور اس کے ساتھیوں سے متعلق سفری نوشتہ جات اور مہمانوں کی فہرستیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایپسٹین فائلوں کا کچھ حصہ خفیہ ہے، جس سے تجسس اور سازشی نظریات کو تقویت ملتی رہی ہے۔

ٹرمپ اور مسک کے تعلقات

ٹرمپ نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ آیا مسک کے ساتھ ان کا ’’عظیم رشتہ‘‘ اسی طرح برقرار رہے گا، باوجودیکہ ارب پتی نے سوشل میڈیا پر ٹیکس بل کو ’’مکروہ‘‘ قرار دیا ہے۔

امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف سینکڑوں مظاہرے

ٹرمپ نے اوول آفس میں نامہ نگاروں کو بتایا،’’دیکھیں، ایلون اور میرے درمیان بہت اچھے تعلقات تھے۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ اب رہیں گے یا نہیں۔ میں حیران ہوں۔‘‘

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ٹیکس بل کے خلاف مسک کی مخالفت الیکٹرک گاڑیوں کے ٹیکس کریڈٹس کے خاتمے کی وجہ سے ہوئی، جس سے ٹیسلا کو ممکنہ طور پر نقصان پہنچے گا۔

امریکی صدر نے بعد میں اپنے میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کیا، ’’میں نے ان کا ای وی مینڈیٹ چھین لیا‘‘ جس کے بعد مسک ’’بس پاگل ہو گیا‘‘۔

تاہم، مسک نے کہا کہ وہ اس بل کی اس لیے مخالفت کرتے ہیں کیونکہ اس سے وفاقی خسارے میں اضافہ ہو گا، ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا ’’کانگریس امریکہ کو دیوالیہ پن میں ڈال رہی ہے۔

‘‘

ایلون مسک کے بیانات اور یورپ میں ٹیسلا کے لیے خطرات

یہ سوشل میڈیا پر سلسلہ وار حملوں کا حصہ تھا جسے مسک نے بدھ کی شام شروع کیا۔ اس کے بعد ان کی پوسٹس سیاست سے ذاتیات کی طرف مڑ گئیں۔ اور مسک نے ٹرمپ اور جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کو جوڑ دیا۔

مسک کا ایپسٹین فائلوں میں ٹرمپ کے ذکر کا دعویٰ

مسک نے بدھ کی شام کو ایک پوسٹ میں لکھا،’’واقعی بڑا بم گرانے کا وقت آگیا ہے۔

ٹرمپ کا ذکر ایپسٹین فائلوں میں ہے۔ یہی اصل وجہ ہے کہ انہیں پبلک نہیں کیا گیا۔ آپ کا دن اچھا گزرے ڈی جے ٹی۔‘‘

مسک نے تاہم اپنے دعووں کے لیے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔

خیال رہے کہ امیر فنانسر جیفری ایپسٹین نے مقدمے کی سماعت کے انتظار میں خود کشی کرلی تھی۔ ٹرمپ کی ایپسٹین کے ساتھ پچھلی وابستگی میڈیا میں بھی بڑے پیمانے پر رپورٹ ہوئی ہے۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ 15 یا اس سے زیادہ سال پہلے دونوں کے درمیان تعلق ختم ہو گیا تھا اور انہوں نے ایپسٹین فائلوں کے اجراء پر عوامی طور پر اعتراض نہیں کیا تھا۔ یہ وہ دستاویزات ہیں جو ایپسٹین میں جنسی اسمگلنگ کی تحقیقات سے منسلک ہیں۔

یہ فائلیں فی الحال محکمہ انصاف کے زیر جائزہ ہیں۔

مسک کو ٹرمپ کی دھمکی

ٹرمپ نے ایپسٹین کے بارے میں مسک کی پوسٹس کا کوئی جواب نہیں دیا۔

لیکن بدھ کی شام دیر گئے، انہوں نے اپنے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں مسک کے سرکاری معاہدوں کو ختم کرنے کی دھمکی دی۔

ٹرمپ کی تجارتی جنگ، عالمی معیشت کی تباہی کا سبب؟

ٹرمپ نے کہا، ’’ہمارے بجٹ میں، اربوں اور اربوں ڈالر، پیسہ بچانے کا سب سے آسان طریقہ، ایلون کی سرکاری سبسڈی اور معاہدوں کو ختم کرنا ہے۔ میں ہمیشہ حیران تھا کہ بائیڈن نے ایسا کیوں نہیں کیا!‘‘

مسک نے حالیہ صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی کی حمایت میں کم از کم 250 ملین ڈالر خرچ کیے۔

صدر بننے کے بعد ٹرمپ نے مسک کو لاگت میں کٹوتی کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (ڈی او جی ای) کی سربراہی کا کام سونپا۔

دریں اثنا خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس کے معاونین کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز صدر ٹرمپ کی مسک کے ساتھ ایک فون کال طے ہے۔

ادارت: صلاح الدین زین

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کے سیاسی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے، عید الاضحیٰ کی مبارکباد
  • وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • شی جن پھنگ کا میانمار کے رہنما کے ساتھ چین میانمار سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترہویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ
  • شہبازشریف کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی، عالمی پیشرفت پر تبادلہ خیال
  • محمد شہباز شریف کی آصف علی زرداری کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
  • شہباز شریف کا ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی، عالمی پیشرفت پر تبادلہ خیال
  • شہباز شریف کے عالمی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے، عید کی مبارکباد اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم اور آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم  کی منیٰ پیلس میں سعودی ولی عہد سے ملاقات ،دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال
  • ٹرمپ اور مسک کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرتا ہوا