آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا، کس بھارتی فلم میں جلوہ گر ہوں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
کرکٹ کے میدان میں مخالف ٹیموں کے چھکے چھڑانے والے سابق آسٹریلوی لیجنڈ ڈیوڈ وارنر اب بالی ووڈ فلموں میں نظر آئیں گے۔ ڈیوڈ وارنر جو تلگو سنیما سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں، اب تیلگو سنیما میں ڈیبیو کے لیے تیار ہیں۔
ڈیوڈ وارنر تیلگو فلم انڈسٹری سے اداکاری کا آغاز کر رہے ہیں اور آئندہ ایکشن و کامیڈی فلم ’روبن ہڈ‘ میں ایک خاص کردار میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کی ہدایت کاری وینکی کڈومولا کر رہے ہیں، جبکہ نیتھن اور سری لیلا مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔
وارنر نے تلگو سنیما کے لیے اپنی محبت کا کئی بار اظہار کیا ہے، اور انسٹاگرام ویڈیوز اور ریلز میں پشپا کے گانے ’سریوالی‘ پر رقص کرنے اور تلگو بلاک بسٹرز کے مشہور ڈائیلاگ نقل کرنے کی وجہ سے وہ مداحوں میں کافی مشہور ہو چکے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر بھارتی گانوں پر اپنی بیٹیوں کے ساتھ ڈانس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشپا 2 نے آمدنی کے کئی ریکارڈ توڑ دیے
ایک پروموشنل ایونٹ میں فلم کے پروڈیوسر روی شنکر نے وارنر کے کردار کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ ’ڈیوڈ وارنر نے ایک چھوٹا کردار ادا کیا ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم انہیں ہندوستانی سنیما میں متعارف کروا رہے ہیں، خاص طور پر فلم روبن ہڈ کے ذریعے‘۔ اگرچہ ان کے کردار کی تفصیلات ابھی تک پوشیدہ ہیں، تاہم ان کی فلم میں شمولیت نے مداحوں کی توقعات کو بڑھا دیا ہے۔
’روبن ہڈ‘، جو کلاسیکی روبن ہڈ کی کہانی کو ایک نئے انداز میں پیش کرتی ہے، ایکشن، کامیڈی اور ایڈونچر کا بہترین امتزاج ہے۔ فلم میں سری لیلا، شائن ٹام چاکو، راجندر پرساد، اور وینلا کشور اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیوڈ وارنر نے ’ڈان‘ بننے کی تیاری کرلی
’روبن ہڈ‘ 28 مارچ 2025 کو ریلیز ہوگی اور کرکٹ اور سینما کے مداحوں کی بڑی تعداد اس فلم کو دیکھنے کے لیے سینما گھروں کا رخ کرے گی، کیونکہ وارنر کی موجودگی یقینی طور پر ایک بڑی کشش کا باعث بنے گی۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی آسٹریلوی کرکٹر نے ہندوستانی فلم میں قدم رکھا ہو، اس سے قبل بریٹ لی بھی ’یون انڈین‘ نامی ہندی-آسٹریلوی فلم میں مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں۔
ڈیوڈ وارنر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد شوبز کی دنیا کا انتخاب کیا ہے۔ وہ اس سے قبل ایک ہیوی بجٹ انڈین ٹی وی اشتہار میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ پشپا 2 تیلگو فلم ٹالی ووڈ ڈیوڈ وارنر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ پشپا 2 ڈیوڈ وارنر ڈیوڈ وارنر نے رہے ہیں فلم میں کے لیے
پڑھیں:
روہت شرما خود کو آئینے میں دیکھیں سابق کپتان کی تنقید
سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو وا نے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر و آسٹریلوی کپتان اسٹیو وا نے روہت شرما پر تنقیدی نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ انہیں خود کو آئینے میں دیکھنا چاہیے اور اپنی کارکردگی پر غور کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی کپتان روہت شرما کا اپنی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے ریٹائرمنٹ یا پرفارمنس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے نہ کہ دونوں پر تنقید کرنے کی۔
مزید پڑھیں: کوہلی کے مداح آپے سے باہر؛ ایک اور کرکٹر کی بہن کو ٹرول کرنے لگے
دوسری جانب بھارتی مداحوں نے اپنے کپتان پر اسٹیو وا کے نامناسب جملوں پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے روہت شرما کو سپورٹ اور سابق کرکٹر کے بیان کو "غیرضروری" قرار دیا۔
مزید پڑھیں: ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل
سابق آسٹریلوی کپتان کے بیان پر ابتک روہت شرما نے کوئی بیان نہیں دیا تاہم کئی قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس تنقید کو نظرانداز کررہے ہیں۔