وزیراعظم کا نئے وزراء کے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے نئے وزراء کے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جلد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق نئے وزراء کے قلمدانوں کے حوالے سے پیش رفت سامنے آئی ہے اور وزیراعظم نے نئے وزراء کے لیے محکموں کے نام فائنل کر لیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اتحادی جماعتوں کی وزارتوں اور نئے قلمدانوں کے حوالے سے بھی وزیراعظم نے ملاقاتیں اور مشاورت مکمل کرلی ہیں۔
اس کے بعد وزیراعظم نے نئے وزراء کے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جلد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نئے وزراء کے قلمدانوں
پڑھیں:
غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 36 فلسطینی شہید ہوگئے
غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 36 فلسطینی شہید ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 June, 2025 سب نیوز
غزہ میں اسرائیلی جارحیت عید کے دوسرے روز بھی نہ تھم سکی ، فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 36 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق ہفتے کو اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے کم از کم 36 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں 6 افراد ایک امریکی حمایت یافتہ امدادی مرکز کے قریب شہید ہوئے۔
یہ واقعہ رفح میں قائم غزہ ہیومینٹیرین فنڈ (جی ایچ ایف) کے امدادی مرکز کے قریب پیش آیا، جس نے حالیہ دنوں میں فائرنگ کے واقعات کے باعث امداد کی تقسیم عارضی طور پر معطل کر دی تھی لیکن دوبارہ شروع کر دی تھی
غزہ میڈیا دفتر کے مطابق 27 مئی سے 6 جون کے درمیان رفح میں امداد کے مقامات پر اسرائیلی حملوں میں 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 581 زخمی ہو چکے ہیں۔
ادھر اقوامِ متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ میں امدادی رسائی کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے مزید علاقوں میں جبری انخلا کے احکامات جاری کر دیے۔
واضح رہے کہ غزہ میں جمعہ کو عید کے پہلے روز بھی اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں مزید 42 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیل کی غزہ پر جنگ میں اب تک کم از کم 54,677 ہزار 677 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحافظ آباد; شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والاایک اورملزم پولیس مقابلے میں ہلاک حافظ آباد; شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والاایک اورملزم پولیس مقابلے میں ہلاک طالبان حکومت کا عیدالاضحیٰ پر ملک چھوڑنے والے مغرب نواز افغانوں کیلئے عام معافی کا اعلان پاورڈویژن نے بجلی کے 2 میٹر لگانے پر پابندی کی خبریں جعلی قرار دے دیں لاس اینجلس میں غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن،شیدید جھڑپیں چین کا اہم اقدام؛ بھارتی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت، سعودی ولی عہد کا عالمی برادری سے فوری کردار ادا کرنے کا مطالبہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم