نائب امریکی صدر نے یورپی اتحادیوں کی بےعزتی کی تردید کردی
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
اپنے ایک انٹرویو میں جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ وہ معمولی ممالک جنہوں نے گزشتہ 30 چالیس سالوں سے کسی جنگ میں شرکت نہیں کی وہ اپنی فورسز یوکرائن بھیجنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حال ہی میں دو یورپی ممالک برطانیہ اور فرانس نے امن فورسز کے نام سے یوکرائن میں اپنی فوجیں تعینات کرنے کا اعلان کیا۔ جس پر امریکہ کے نائب صدر "جے ڈی وینس" نے طنزاََ کہا کہ وہ معمولی ممالک جنہوں نے گزشتہ 30 چالیس سالوں سے کسی جنگ میں شرکت نہیں کی وہ اپنی فورسز یوکرائن بھیجنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ جے ڈی وینس کے اس بیان کو برطانوی و فرانسوی سیاست دانوں اور ریٹائرڈ فوجیوں نے آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ نائب امریکی صدر نے اُن سینکڑوں فوجیوں کی بے احترامی کی جو امریکہ کی سربراہی میں افغانستان اور عراق میں جنگ لڑتے ہوئے مارے گئے۔
اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ میں نے یہ بیان برطانیہ اور فرانس کے لئے نہیں دیا۔ انہوں نے اس بیان پر اعتراض اور تنقید کو غیر منطقی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ بات کرتے ہوئے کہیں بھی برطانیہ اور فرانس کا نام نہیں لیا۔ دوسری جانب برطانوی وزیر دفاع "جیمز کارٹلیج" نے نائب امریکی صدر کے اس بیان کو بے احترامی قرار دیا۔ اس کے علاوہ برطانوی رکن پارلیمنٹ اور ریٹائرڈ فوجی "جانی مرسر" نے جے ڈی وینس کو جوکر قرار دیا۔ فرانسوی صدر "امانوئل میکرون" اور اس ملک کے وزیر دفاع نے بھی جے ڈی وینس کو اپنے الگ الگ بیانات میں مورد تنقید قرار دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جے ڈی وینس انہوں نے قرار دیا کہا کہ
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔