حکومت نے پنشن کے حوالے سے بڑی تبدیلیاں کردیں، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
وفاقی حکومت کی جانب سے پنشن کیلکولیشن کے اصولوں میں بڑی تبدیلی کردی گئی ہے اور متعدد شرائط بھی عائد کردی گئیں۔
وفاقی حکومت نے پنشن کی حد بندیوں پر نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ پنشن کا حساب اب آخری 24 ماہ کی اوسط تنخواہ پر ہوگا اور ملازمین کو ایک سے زیادہ پنشن لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لینے والوں پر نیا اصول لاگو نہیں ہوگا، نوکری کے آخری سال میں اضافی انکریمنٹ اوسط پنشن میں شامل نہیں ہوگا۔
موجودہ پنشنرز کے لیے بھی پنشن میں اضافے کا نیا طریقہ کار طے کردیا گیا ہے، خاندانی پنشن کا حساب اب نیٹ پنشن کی بنیاد پر ہوگا۔حکومت کی جانب سے پنشن کے حوالے سے جاری نئی وضاحتوں کے مطابق ریٹائرمنٹ کے مہینے میں کام کیے گئے دنوں کو پورا مہینہ شمار کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
5131 غلط افراد کو اولڈ ایچ بینیفٹ پینشن کی مد میں 2 ارب 79 کروڑ روپے دیے جانے کا انکشاف
پی اے سی میں 5131 غلط افراد کو اولڈ ایچ بینیفٹ پینشن کی مد میں 2 ارب 79 کروڑ روپے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت جاری جس میں وزارت اوورسیز پاکستانی کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
آڈٹ حکام نے بتایا کہ پنشن شناختی کارڈ پر درج تاریخ پیدائش سے مختلف افراد کو ادا کی گئ، ساٹھ سال سے کم عمر مردوں اور 55 سال سے کم عمر خواتین کو پنشن جاری کی گئی۔
سیکرٹری وزارت سمندر پار پاکستانی نے کاہ کہ ایسا نہیں ہے جو نظر آرہا ہے۔
چیئرمین ای او بی سی نے کہا کہ پنشن میٹرک کی سند پر دی گئی، ہم میٹرک کی سند دیکھ پنشن دیتے ہیں۔
جنید اکبر خان نے کہا کہ معیار ایک رکھیں کہ پنشن شناختی کارڈ پر جاری کریں گے، یا میٹرک کی سند پر۔