Jang News:
2025-04-25@02:52:57 GMT
موٹروے پر تیز رفتاری کا پہلا مقدمہ درج، ڈرائیور گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
موٹروے پر تیز رفتاری پر پہلا مقدمہ درج کرکے ڈرائیور گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق تیز رفتار کا واقعہ ملتان کے قریب موٹروے پر پیش آیا جس کا مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ڈرائیور موٹروے پر 173 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہا تھا، جسے گرفتار کرکے مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: موٹروے پر
پڑھیں:
پنجاب یونیورسٹی میں آئس سپلائی کرنبوالا پولیس اہلکار گرفتار
— فائل فوٹوپنجاب یونیورسٹی میں آئس (منشیات) سپلائی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے ملزم اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ اہلکار غیر حاضری کی وجہ سے کچھ عرصہ قبل معطل ہو چکا تھا۔