Express News:
2025-11-03@17:09:18 GMT

اگر نرخ گھٹ جائے تو

اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT

حالات بڑے ٹھیک جا رہے ہیں، نگران دورکی ’’پوسٹیں‘‘ بھی خالی ہوجائیں گی، نئی پوسٹیں بھی لانچ ہوجائیں گی اوراٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کے لیے جو چھینکا ٹوٹا چکا ہے وہ بھی ہے ،مطلب یہ کہ منتخب نمایندوں کا ہردن عید اوررات شب برات ہوجائے گی، اپنے اپنے ’’منہ‘‘ بھی لقموں کے لیے دسترخوان پر بٹھادیے جائیں گے اورالیکشن کے اخراجات بھی نکل آئیں گے ، گویا راوی چناب کے ساتھ دریائے کابل، دریائے سوات، دریائے پنجکوڑہ ،باڑہ، کرم اورگومل بھی چین ہی چین لکھیں گے ۔

 صوبہ کے پی کے عرف خیر پخیر میں اس وقت نوکریوں کی جو صورت حال ،مورت حال اورمالامال ہے اسے دیکھ کر ہمیں ہندی فلم جولی بی اے ایل بی کا منظر یاد آجاتا ہے جس میں ایک بوڑھے حوالدار کی نگرانی میں ’’تھانوں‘‘ کی نیلامی ہورہی ہے ، حوالدار کسی ایک تھانے کا نام لیتا ہے تو سامنے بیٹھے ہوئے تھانیدار بولیاں لگاتے ہیں ایک لاکھ دولاکھ چار لاکھ دس لاکھ جو تھانیدار اونچی بولی لگاتا ہے تھانہ اس کا ہوجاتا ہے ۔

یہاں کوئی ایسی نیلامی توشاید نہیں ہوتی لیکن بولیاں لگتی ہیں یایوں کہیے کہ کُرتے کے نیچے اور چنری کے پیچھے یہی ہو رہا ہے، سارے منتخب نمایندے تو اتنے فارغ نہیں ہوتے ہیں، فنڈزکو ٹھکانے لگانے کے اورکام بھی تو ہوتے ہیں اس لیے نیلامی کے لیے کسی ایک کو چناجائے گا۔

پچھلے انصافی دور یا انصاف کی حکومت کے بارے میں شاید میں بتا بھی چکا ہوں کہ یہ منصب ایک میاں صاحب کے پاس تھا ،میرا بیٹا کسی پہنچ والے کے ساتھ اس کے پاس گیا تو اس نے صاف کہہ دیا کہ قیمت تو پچیس لاکھ روپے ہے ، میں صرف اتنا کرسکتا ہوں کہ اپنے حصے کے دو لاکھ چھوڑ دوں گا باقی تئیس لاکھ تو دینا پڑیں گے کہ یہ اوروں کے حصے ہیں ۔

وہ صاحب اب دنیا میں نہیں ہے، کورونا میں دوسرے جہاں ٹرانسفر ہوچکے ہیں، وہ بھی تبدیلی کی فیس دیے بغیر، لیکن اب کے تو ’’مال‘‘ بہت ہے، نگران حکومت والے پوسٹ بھی ہاتھ آگئے ہیں اورنئی فورس میں بھی کافی کھپت ہوگی تو ہماری گزارش ہے کہ نرخ ذرا نیچے لائیے ویسے بھی ڈسکاؤنٹ دینا اچھے دکانداروں کا وطیرہ ہوتا ہے ، دراصل میں نے بھی اپنے بیٹے کے لیے ایک چھوٹی موٹی نوکری خریدنی ہے اگر نرخ ذرا نیچے ہوئے تو ہم بھی کسی نہ کسی طرح جگاڑ کرلیں گے ۔

کسی نے چند نفع آور نوکریوں کے بارے میں بتایا ہے کہ پچاس لاکھ دو اور اپائنٹمنٹ لیٹر لو کسی بھی انٹرویو لسٹ بلکہ سی وی تک کی ضرورت نہیں کہ یہ بے کار کے کاغذات ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمارے پاس یہ بے کار کاغذات تو ہیں لیکن کام کے کاغذات پورے نہیں ہیں اوراگر نرخوں میں کچھ رعایت ہوجائے تو ہماری بھی کوئی سبیل نکل آئے اورہم بھی ایک عدد نوکری کی ’’رادھا‘‘ اپنے آنگن میں ’’نچا‘‘ سکیں گے ۔

ہم نے یہ بات متعلقہ حلقوں کے متعلقہ لوگوں میں مشتہر بھی کی ہوئی ہے کیوں کہ انٹرویو دیتے دیتے، ٹیسٹ دیتے دیتے، سی وی پھراتے پھراتے درخواستیں لکھتے لکھتے تو اس بیچارے کے پاؤں اتنے گھس گئے ہیں کہ اب نو نمبر جوتے کے بجائے پانچ نمبر کا جوتا پہننے لگا ہے ۔یہ درخواستیں انٹرویو اورسی وی دینے کا سلسلہ ہم نے اب ترک کردیا ہے کیوں کہ ایک واقف حال اوردانائے راز نے ہمیں بتایا ہے کہ یہ سب کچھ جگہ پر کرنے کے بعد محض ثواب کے لیے چلتا ہے ۔ویسے ہم نے استدعا تو کردی ہے لیکن نرخ گھٹنے کی کوئی امید نہیں ہے کیوں کہ خریداروں کی قطاریں کچھ اور بڑھ چکی ہیں بلکہ خطرہ ہے کہ نرخ کچھ اورنہ چڑھ جائیں ۔

پاتے نہیں جب راہ تو چڑھ جاتے ہیں نالے

 رکتی ہے مری طبع توہوتی ہے رواں اور

اگر ایسا ہوا تو اپنی بھینس تو گئی پانی میں۔ کیوں کہ ہمارے ایک بزرگ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی پی ٹی آئی کے دور میں بھی محروم رہے تو اسے ’’مرحوم‘‘ ہی ہوجاناچاہیے کہ اس دور میں ایسے ایسے بھی مالا مال ہوگئے ، بے مثال ہوگئے آل ان آل ہوگئے جن کو قسمت نے بھی جواب دیا ہواتھا۔

بات آگئی تو کر ہی ڈالیں کہ آج ملک بھر کے کاغذی دانشور کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی نے یہ اتنے سیٹ پارٹی اوربانی کی مقبولیت کی وجہ سے لیے ہیں ، غلط کہتے ہیں جھوٹ بولتے ہیں کفر تولتے ہیں ، سب کچھ اس قبولیت عامہ کا کمال ہے کہ راتوں رات شارٹ کٹ سے ایک ہی چھلانگ میں مالدار ہونا ہے تو جا ایں جا است۔ دوسری پارٹیوں کے لوگ سالوںسے بلکہ پشتوں سے خوار ہورہے ہیں لیکن کچھ بھی نہ پاسکے اوراس میں کل آئے اوپہنچ بھی گئے ہیں۔

کتنے چیل کوے اورگدھ تھے جو راتوں رات بطخ اوربگلے ہوگئے ہیں بلکہ ہنس اور راج ہنس ۔اور راج ہنسنیاؒں بھی ہوچکی ہیں ۔پی ٹی آئی اور بانی کی دعا، برکت اورآشیرواد سے ۔ اردو، فارسی اورعربی وغیرہ میں تو ’’بانی‘‘ کے معنی کچھ اورہیں لیکن ہندی اورسنسکرت بلکہ ادھر کی پنجابی یاگورمکھی میں بانی یا وانی غیبی یاآسمانی آواز کو کہتے ہیں، جیسے آکاش بانی یاوانی۔ گوروبانی یاوانی، دیو وانی ، رشی وانی ،منی وانی ، جسے اردو فارسی میں ہاتف غیبی یاسروش کہتے ہیں

سحر زہاتف غیبم رسید مژدہ بگوش

 کہ دور’’شاہ شجاع‘‘ است می دلیر بنوش

 یعنی صبح سوبرے میں نے ہاتف غیبی سے مژدہ یاوانی سنی کہ شراب جی بھرکر، کھل کر دلیری سے پی کہ یہ شاہ شجاع کادورہے۔

اوریقیناً ہمارے ہاں بھی خوش نصیب لوگوں نے ’’بانی‘‘ کایہی مفہوم سمجھا ہے اورٹھیک سمجھا ہے کیوں کہ یہ ’’بانی‘‘ اب تک اس ملک کے ساتھ جو کچھ کر چکی ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ بانی کہیں اورسے اٹھی ہے کہ جب سے یہ نانی چلی ہے …کوئی بھی چیز اصول، اخلاق، قانون ، دیانت، امانت، انصاف سلامت نہیں رہے ہیں بلکہ

ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا

آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہے کیوں کہ ہیں لیکن کہتے ہیں کے لیے

پڑھیں:

فیکٹری کے ایک ملازم کے اکاؤنٹ میں تمام ملازمین کی تنخواہ ٹرانسفر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماسکو: روس میں ایک فیکٹری ملازم کو غلطی سے تمام ملازمین کی تنخواہ ایک ساتھ وصول ہوگئی۔ تاہم جب کمپنی نے اس سے واپسی کا مطالبہ کیا تو اس نے انکار کردیا۔

خانٹی مانسیسک میں ایک فیکٹری نے اپنے ورکر ولادیمیر ریچاگوف پر 7 ملین روبلز (87,000 ڈالرز) واپس کرنے سے انکار پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ یہ رقم سافٹ ویئر کی خرابی کی وجہ سے غلطی سے ملازم کو وصول ہوگئی تھی۔ جب اسے اپنی بینکنگ ایپ سے رقم کی اطلاع موصول ہوئی تو ولادیمیر ریچاگوف کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا۔ اس نے 7,112,254 روبل (87,000 ڈالرز) کی رقم کو بونس سمجھا۔

ملازم کے ساتھیوں کے درمیان اگرچہ یہ افواہیں پھیلی ہوئی تھیں کہ ان کی فیکٹری ان کے لیے ایک نفع بخش سال کے بعد 13ویں تنخواہ تیار کر رہی ہے، لیکن اس نے کبھی بھی اس طرح کی توقع نہیں کی تھی۔

لیکن یہ کروڑ پتی بننے کی اس کی خوشی کچھ ہی دیر کے لیے رہی کیونکہ اسے جلد ہی محکمہ اکاؤنٹنگ سے فون کالز موصول ہونے لگیں کہ اسے غلطی سے 7 ملین روبل منتقل کر دیے گئے ہیں اور اسے واپس کرنا پڑے گا۔

لیکن آن لائن کچھ تحقیق کرنے کے بعد ولادیمیر نے ایک تکنیکی error کی نشاندہی کی بنا پر رقم واپس کرنے سے انکار کردیا اور اب کیس سپریم کورٹ میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں اس کا حتمی فیصلہ ہوگا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کرکٹ زندہ باد
  • ای چالان بند نہ ہوا تو 60 لاکھ موٹرسائیکل سواروں کے ساتھ شاہراہ فیصل پر دھرنا دوں گا، فاروق ستار
  • فیکٹری کے ایک ملازم کے اکاؤنٹ میں تمام ملازمین کی تنخواہ ٹرانسفر
  • کس پہ اعتبار کیا؟
  • کراچی میں سڑکیں ٹھیک نہیں لیکن بھاری ای چالان کیے جارہے ہیں، حافظ نعیم
  • کبھی لگتا ہے کہ سب اچھا ہے لیکن چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں، بابر اعظم
  • روس میں فیکٹری ملازم کو تمام ملازمین کی تنخواہیں غلطی سے وصول، واپس کرنے سے انکار
  • عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟
  • 31 اکتوبر تک 59 لاکھ ٹیکس ریٹرنز جمع تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، ایف بی آر
  • ایران امریکا ڈیل بہت مشکل ہے لیکن برابری کی بنیاد پر ہوسکتی ہے