Juraat:
2025-04-26@03:27:49 GMT

پاکستان کے وہیل چیئر ہیرو نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

پاکستان کے وہیل چیئر ہیرو نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا

کوالیفائنگ راؤنڈ میں ایرانی ٹیم کو 2-1 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا
نوجوانوں کی تمام شعبوں میں حوصلہ افزائی کی جائے تو کامیابی ملتی ہے،ڈاکٹر الیاس

کولمبو کا میدان پاکستان کے وہیل چیئر ٹینس کھلاڑیوں کے عزم اور حوصلے کا گواہ بن گیا جہاں بی این پی ورلڈ کپ وہیل چیئر ٹینس چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایرانی ٹیم کو 2-1 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔یہ تاریخی کامیابی پشاور کے احسان اللہ دانش کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کو حاصل ہوئی جو لنڈی ارباب پشاور سے تعلق رکھنے والے پیراپلیجک سنٹر پشاور کے گریجویٹ اور سپورٹس کوآرڈینیٹر ہیں۔کولمبو میں حالیہ لان ٹینس چیمپئن شپ کے علاؤہ وہ ٹیبل ٹینس کے بھی عالمی کھلاڑی رہے ہیں اور 2006ء میں ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلے گئے پیسفک پیرالمپک گیمز کے انٹرنیشنل وہیل چیئر ٹیبل ٹینس ایونٹ میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم کو ہرایا تھا۔پاکستانی ٹینس وہیل چیئرز ٹیم کی اس تاریخی فتح پر ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔درایں اثناء سنٹر کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر سید محمد الیاس نے احسان اللہ دانش اور انکی ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور انہیں قومی ہیرو قرار دیا ہے۔ڈاکٹر الیاس نے پُرجوش انداز میں کہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اگر ہمارے نوجوانوں کی تمام شعبوں میں حوصلہ افزائی کی جائے تو وہ اسی طرح عالمی سطح پر کامیابیاں اور اعزازات سمیٹتے رہیں گے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: وہیل چیئر ٹیم کو

پڑھیں:

چین ، شینزو -20 کے تینوں خلاباز کامیابی کے ساتھ چینی خلائی اسٹیشن میں داخل

 

بیجنگ :
چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق، انسان بردار خلائی جہاز کی چینی خلائی اسٹیشن کے ساتھ کامیاب ڈاکنگ کے بعد شینزو-20 کا عملہ خلائی جہاز کے ریٹرن ماڈیول سے آربٹل ماڈیول میں داخل ہوا۔ بیجنگ کے وقت کے مطابق جمعہ کی رات ایک بج کر 17 منٹ پر مشن پر موجود شینزو-19 کے خلاباز عملے نے چین کے خلائی اسٹیشن میں شینزو-20 کے عملے کا خیر مقدم کیا، جو چین کی خلائی تاریخ کی چھٹی ملاقات ہے۔
شینزو 19 اور 20 کے یہ چھ خلاباز خلائی اسٹیشن کے اندر مدار میں چکر لگاتے ہوئے مختلف طے شدہ امور کو مکمل کرنے کے لیے تقریباً 5 دن تک ایک ساتھ کام کریں گے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • تورغر: چیئر لفٹ پھنس گئی، ریسکیو عملے نے تمام افراد کو بچالیا
  • چین ، شینزو -20 کے تینوں خلاباز کامیابی کے ساتھ چینی خلائی اسٹیشن میں داخل
  • پی ایس ایل: کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ آج ہوگا
  • پہلگام حملہ جھوٹ کا پلندہ، مودی حکومت کی چال ہے: عبدالخبیر آزاد  
  • پاکستان کی بڑی کامیابی، چیئرمین سینیٹ بین الاقوامی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے چیئرمین منتخب
  • پاکستان کی ایک اور کامیابی; 2 غیر ملکی بینکوں سے 1ارب ڈالر کے اہم مالیاتی سمجھوتے طے پاگئے
  • وہ ڈاکٹر اور یہ ڈاکٹر
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کیخلاف شاندار کامیابی
  • سابق کپتان عروج ممتاز نے ڈاکٹر بن کر علاج بھی کرڈالا
  • پاکستان پر الزام لگانا بھارت کا پرانا وطیرہ ہے: ڈاکٹر قمر چیمہ